إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب اتصال من كان له سبب ونسب بالنبي صلى الله عليه وسلم وما جاء في أصهاره صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ سے سببی و نسبی تعلق رکھنے والوں کے (اس تعلق کے) باقی رہنے، اور آپ ﷺ کے سسرالی رشتہ داروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6798
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "دَعُوا أَصْهَارِي وَأَصْحَابِي؛ فَإِنَّهُ مَنْ حَفِظَنِي فِيهِمْ كَانَ مَعَهُ مِنَ اللَّهِ حَافِظًا، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْنِي فِيهِمْ تَخَلَّى اللَّهُ مِنْهُ، وَمَنْ تَخَلَّى اللَّهُ مِنْهُ يُوشِكْ أَنْ يَأْخُذَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے سسرالی رشتہ داروں اور میرے صحابہ کے متعلق (نازیبا گفتگو سے) باز رہو؛ کیونکہ جس شخص نے ان کے معاملے میں میری حرمت و نسبت کا پاس رکھا تو اللہ کی جانب سے اس کے لیے ایک نگہبان ہوگا، اور جس نے ان کے بارے میں میری حرمت کا لحاظ نہ رکھا تو اللہ اس سے دستبردار ہوجائے گا، اور جس سے اللہ تعالی دستبردار ہوجائے تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے۔“ اسے امام احمد بن منیع نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی مبہم ہے (جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا)۔