إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب اتصال من كان له سبب ونسب بالنبي صلى الله عليه وسلم وما جاء في أصهاره صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ سے سببی و نسبی تعلق رکھنے والوں کے (اس تعلق کے) باقی رہنے، اور آپ ﷺ کے سسرالی رشتہ داروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6799
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - أَوْ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ إِلَى أَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي وَلَا أُزَوِّجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِي إِلَّا كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ، فَأَعْطَانِي ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر — یا عمرو — رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے رب عزوجل سے یہ سوال کیا کہ میں اپنی امت کے جس گھرانے میں نکاح کروں یا اپنی امت میں سے جس کسی کو اپنی صاحبزادی نکاح میں دوں، وہ سب جنت میں میرے رفیق ہوں، پس اللہ تعالیٰ نے میری یہ التجا قبول فرما لی۔“ اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔