کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: جو غیر اللہ کے نام پر پکارا گیا اور جو آستانوں (انصاب) پر ذبح کیا گیا، اس کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ الْجَارُودَ يَقُولُ: " كَانَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي رَبَاحٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ أُثَالٍ - وَكَانَ شَاعِرًا - أَتَى الْفَرَزْدَقَ بِمَاءٍ بِظَهْرِ الْكُوفَةِ عَلَى أَنْ يَعْقِرَ هَذَا مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ وَهَذَا مِائَةً مِنْ إِبِلِهِ إِذَا وَرَدَتِ الْمَاءَ، فَلَمَّا وَرَدَتِ الْإِبِلُ قَامَا إِلَيْهَا بِالسُّيُوفِ يَكْسَعَانِ عَرَاقِيبَهَا، فَخَرَجَ النَّاسُ عَلَى الْحَمِرَاتِ وَالْبِغَالِ يُرِيدُونَ اللَّحْمَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِالْكُوفَةِ، فَخَرَجَ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْضَاءِ وَهُوَ يُنَادِي: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِهَا؛ فَإِنَّهُ أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهُ " .
ترجمہ
جارود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”بنی رباح کا ایک شخص جسے ابن اثال کہا جاتا تھا اور وہ شاعر تھا، وہ کوفہ کے مضافات میں ایک گھاٹ پر فرزدق کے پاس آیا اور ان کے درمیان یہ طے پایا کہ جب اونٹ پانی پینے آئیں گے تو یہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح (کونچیں کاٹ کر) کرے گا اور وہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح کرے گا، چنانچہ جب اونٹ گھاٹ پر پہنچے تو وہ دونوں تلواریں تانے ان کی طرف بڑھے اور ان کی کونچیں کاٹنے لگے، لوگ گوشت کی خاطر گدھوں اور خچروں پر سوار ہو کر نکل کھڑے ہوئے، اس وقت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کوفہ میں موجود تھے، آپ رسول اللہ ﷺ کے سفید خچر پر سوار ہو کر باہر تشریف لائے اور منادی کر رہے تھے: ”اے لوگو! ان کا گوشت مت کھاؤ، کیونکہ یہ ﴿أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّه﴾ یعنی غیر اللہ کے نام پر اور شہرت و تفاخر کے لیے ذبح کیا گیا ہے“۔“
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُ لَقِيَ زَيْدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ بِأَسْفَلِ (بَلْدَحٍ) وَذَاكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيُ، فَقَامَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسُفْرَةٍ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ، وَقَالَ: إِنِّي لَا آكُلُ مِمَّا تَذْبَحُونَ عَلَى أَنْصَابِكُمْ، وَلَا آكُلُ مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ ضِمْنَ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي كِتَابِ الْحَجِّ فِي بَابِ الطَّوَافِ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ ضِمْنَ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي كِتَابِ الْحَجِّ فِي بَابِ الطَّوَافِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ملاقات مقامِ بلدح کے نشیبی حصے میں زید بن عمرو بن نفیل سے ہوئی، اور یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ پر وحی الٰہی کے نزول سے قبل کا ہے، وہاں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں دسترخوان پیش کیا گیا تو انہوں (زید بن عمرو) نے اس میں سے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”میں ان جانوروں کا گوشت نہیں کھاتا جنہیں تم اپنے بتوں کے تھان پر ذبح کرتے ہو، اور نہ ہی میں وہ گوشت کھاتا ہوں جس پر ذبح کے وقت اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔“ اس کی سند صحیح ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے، جو کتاب الحج کے باب الطواف میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں گزر چکی ہے۔