❮
❯
حدیث نمبر: 4674
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ الْجَارُودَ يَقُولُ: " كَانَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي رَبَاحٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ أُثَالٍ - وَكَانَ شَاعِرًا - أَتَى الْفَرَزْدَقَ بِمَاءٍ بِظَهْرِ الْكُوفَةِ عَلَى أَنْ يَعْقِرَ هَذَا مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ وَهَذَا مِائَةً مِنْ إِبِلِهِ إِذَا وَرَدَتِ الْمَاءَ، فَلَمَّا وَرَدَتِ الْإِبِلُ قَامَا إِلَيْهَا بِالسُّيُوفِ يَكْسَعَانِ عَرَاقِيبَهَا، فَخَرَجَ النَّاسُ عَلَى الْحَمِرَاتِ وَالْبِغَالِ يُرِيدُونَ اللَّحْمَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِالْكُوفَةِ، فَخَرَجَ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْضَاءِ وَهُوَ يُنَادِي: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِهَا؛ فَإِنَّهُ أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهُ " .
ترجمہ

جارود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”بنی رباح کا ایک شخص جسے ابن اثال کہا جاتا تھا اور وہ شاعر تھا، وہ کوفہ کے مضافات میں ایک گھاٹ پر فرزدق کے پاس آیا اور ان کے درمیان یہ طے پایا کہ جب اونٹ پانی پینے آئیں گے تو یہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح (کونچیں کاٹ کر) کرے گا اور وہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح کرے گا، چنانچہ جب اونٹ گھاٹ پر پہنچے تو وہ دونوں تلواریں تانے ان کی طرف بڑھے اور ان کی کونچیں کاٹنے لگے، لوگ گوشت کی خاطر گدھوں اور خچروں پر سوار ہو کر نکل کھڑے ہوئے، اس وقت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کوفہ میں موجود تھے، آپ رسول اللہ ﷺ کے سفید خچر پر سوار ہو کر باہر تشریف لائے اور منادی کر رہے تھے: ”اے لوگو! ان کا گوشت مت کھاؤ، کیونکہ یہ ﴿أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّه﴾ یعنی غیر اللہ کے نام پر اور شہرت و تفاخر کے لیے ذبح کیا گیا ہے“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 4674
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن
تخریج حدیث «ربعي بن عبد الله بن الجارود: صدوق (التقريب). الجارود بن أبي سبرة: صدوق (من الحفظ).»