کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: دم میں پھونک مارنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ (زَيْدٍ) عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى نَفَثَ فِي يَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّهُمَا عَلَى وَجْهِهِ".
ترجمہ
امام زہری سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کو جب کبھی کوئی تکلیف لاحق ہوتی یا آپ ﷺ علیل ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر دم فرماتے، پھر انہیں اپنے چہرہِ انور پر پھیر لیتے۔“
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ [شُعَيْبِ] بْنِ شَابُورَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خُصَيْفَةَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: "اشْتَكَيْتُ شَكْوَى فَحَمَلُونِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَاتَ يَرْقِينِي بِالْقُرْآنِ وَيَنْفُثُ عَلَيَّ بِهِ".
هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفُ الْإِسْنَادِ; لِضَعْفِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ.
هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفُ الْإِسْنَادِ; لِضَعْفِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ.
ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں علیل ہو گیا تو لوگ مجھے اٹھا کر رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں لے گئے، چنانچہ آپ ﷺ نے رات بھر قرآنِ کریم کے ذریعے مجھ پر دم فرمایا اور مجھ پر پھونکا“۔ یہ حدیث اپنی سند کے اعتبار سے ضعیف ہے کیونکہ اس کے ایک راوی اسحاق بن عبد اللہ بن ابی فروہ ضعیف ہیں۔