کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: جو مال چھوڑ جائے وہ اس کے وارثوں کا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: "قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: إِنَّ هَذِهِ الشِّيعَةَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلِيًّا مَبْعُوثٌ، فَقَالَ: كَذَبُوا، مَا أُولَئِكَ بِشِيعَةٍ، لَوْ كَانَ مَبْعُوثًا مَا زَوَّجْنَا نِسَاءَهُ وَلَا قَسَمْنَا مِيرَاثَهُ".
ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمرو بن اصم نے ان سے عرض کی کہ بے شک یہ شیعہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ (قیامت سے قبل دوبارہ) مبعوث کیے جائیں گے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”انہوں نے جھوٹ بولا ہے، وہ لوگ (حقیقی) شیعہ نہیں ہیں، اگر وہ دوبارہ مبعوث ہونے والے ہوتے تو نہ ہم ان کی بیوہ ازواج کے نکاح (دوسری جگہ) کرتے اور نہ ہی ان کی میراث تقسیم کرتے۔“
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي: الْمُقِرِئَ - ثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الْعَكِّيُّ ، عَنْ أَعْيَنَ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ تَرَكَ - يَعْنِي: مَالًا - فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (اپنے پیچھے) مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے اہل و عیال کے لیے ہے، اور جو کوئی قرض (کا بوجھ) چھوڑ کر وفات پا جائے تو اس کی ذمہ داری اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ذمہ ہے“۔ یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔