إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفرائض— وراثت (فرائض) کا بیان۔
باب من ترك مالا فلورثته باب: جو مال چھوڑ جائے وہ اس کے وارثوں کا ہے۔
حدیث نمبر: 3059
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: "قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: إِنَّ هَذِهِ الشِّيعَةَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلِيًّا مَبْعُوثٌ، فَقَالَ: كَذَبُوا، مَا أُولَئِكَ بِشِيعَةٍ، لَوْ كَانَ مَبْعُوثًا مَا زَوَّجْنَا نِسَاءَهُ وَلَا قَسَمْنَا مِيرَاثَهُ".ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمرو بن اصم نے ان سے عرض کی کہ بے شک یہ شیعہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ (قیامت سے قبل دوبارہ) مبعوث کیے جائیں گے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”انہوں نے جھوٹ بولا ہے، وہ لوگ (حقیقی) شیعہ نہیں ہیں، اگر وہ دوبارہ مبعوث ہونے والے ہوتے تو نہ ہم ان کی بیوہ ازواج کے نکاح (دوسری جگہ) کرتے اور نہ ہی ان کی میراث تقسیم کرتے۔“