حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ "هَلْ جَهَّزْتَ الرَّكْبَ الْبَجَلِيِّينَ؟ ابْدَأْ بِالْأَحْمَسِيِّينَ قَبْلَ الْقَسْرِيِّينَ".
ترجمہ
قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے قبیلہ بجیلہ کے سواروں کا سامان تیار کر دیا ہے؟ (ان میں سے) قسریوں سے پہلے احمسیوں سے آغاز کرنا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ أَبِي: قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلَانِ مِنْ ثَقِيفٍ فَقَالَ: "مِمَّنْ أَنْتُمَا؟" فَقَالَا: ثَقَفِيَّانِ قَالَ: "ثَقِيفٌ مِنْ إِيَادٍ، وَإِيَادٌ مِنْ ثَمُودٍ"، فَكَأَنَّ ذَلِكَ شَقَّ عَلَى الرَّجُلَيْنِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ شَقَّ عَلَيْهِمَا قَالَ: "مَا يَشُقُّ عَلَيْكُمَا؟ إِنَّمَا نَجَا مِنْ ثَمُودٍ صَالِحٌ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ فَأَنْتُمْ ذُرِّيَّةُ قَوْمٍ صَالِحِينَ".
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس قبیلہ ثقیف کے دو آدمی آئے تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم دونوں کا تعلق کس (قبیلے) سے ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم ثقفی ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ثقیف کا تعلق ایاد سے ہے اور ایاد ثمود کی نسل سے ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ گویا یہ بات ان دونوں آدمیوں پر گراں گزری، پس جب انہوں نے دیکھا کہ ان پر یہ بات شاق گزری ہے تو فرمایا: ”تمہیں کیا چیز ناگوار گزری ہے؟ ثمود میں سے تو محض صالح علیہ السلام اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے ہی نجات پا سکے تھے، لہٰذا تم تو ایک نیک قوم کی نسل سے ہو۔“
راوی کہتے ہیں کہ گویا یہ بات ان دونوں آدمیوں پر گراں گزری، پس جب انہوں نے دیکھا کہ ان پر یہ بات شاق گزری ہے تو فرمایا: ”تمہیں کیا چیز ناگوار گزری ہے؟ ثمود میں سے تو محض صالح علیہ السلام اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے ہی نجات پا سکے تھے، لہٰذا تم تو ایک نیک قوم کی نسل سے ہو۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قَثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ ، قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ يَعْنِي لِرَجُلٍ: "مِمَّنْ أَنْتَ؟" قَالَ: مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ: "فَإِنَّ ثَقِيفًا، مِنْ إِيَادٍ، وَإِيَادٌ، مِنْ ثَمُودٍ" قَالَ: فَكَأَنَّ الرَّجُلُ شَقَّ عَلَيْهِ قَالَ: فَقَالَ عِمْرَانُ "لَا يَشُقُّ عَلَيْكَ، فَإِنَّمَا نَجَا مِنْهُمْ خِيَارُهُمْ".
ترجمہ
زرارہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے دریافت فرمایا: ”تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”ثقیف سے۔“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک ثقیف، اِیاد سے ہے اور اِیاد، ثمود سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں: گویا کہ یہ بات اس شخص پر گراں گزری، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ بات تمہیں شاق نہیں گزرنی چاہیے، کیونکہ ان میں سے وہی لوگ نجات پا سکے تھے جو ان میں بہترین تھے۔“