فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْضِ الْقَبَائِلِ) باب: (بعض قبائل کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1668
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ "هَلْ جَهَّزْتَ الرَّكْبَ الْبَجَلِيِّينَ؟ ابْدَأْ بِالْأَحْمَسِيِّينَ قَبْلَ الْقَسْرِيِّينَ".ترجمہ
قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے قبیلہ بجیلہ کے سواروں کا سامان تیار کر دیا ہے؟ (ان میں سے) قسریوں سے پہلے احمسیوں سے آغاز کرنا۔“