حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ فَاسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَقَالَ النَّاسُ: هَلَكُوا، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ، اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ، اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ".
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”بے شک قبیلہ دوس نے نافرمانی کی ہے اور (اسلام لانے سے) انکار کر دیا ہے، لہٰذا آپ ان کے خلاف اللہ سے دعا (بددعا) فرمائیں۔“ پس رسول اللہ ﷺ قبلہ رو ہوئے اور اپنے ہاتھ (دعا کے لیے) بلند فرمائے، تو لوگوں نے (یہ صورتِ حال دیکھ کر) کہا: ”وہ تو ہلاک ہو گئے۔“ پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ، اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ، اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ» ”اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں (اسلام کے ساتھ ہمارے پاس) لے آ، اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں لے آ، اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں لے آ۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَدِمَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَأَصْحَابُهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ، فَقُلْتُ: هَلَكَتْ دَوْسٌ فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهَا".
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یقیناً قبیلہ دوس نے نافرمانی کی ہے اور (حق کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے، لہذا آپ ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ (دعا کے لیے) بلند فرمائے، تو میں نے (اپنے جی میں) کہا: اب تو قبیلہ دوس ہلاک ہو گیا، لیکن آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهَا» ”اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں (ہمارے پاس) لے آ۔“