فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْضِ الْقَبَائِلِ) باب: (بعض قبائل کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1669
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ أَبِي: قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلَانِ مِنْ ثَقِيفٍ فَقَالَ: "مِمَّنْ أَنْتُمَا؟" فَقَالَا: ثَقَفِيَّانِ قَالَ: "ثَقِيفٌ مِنْ إِيَادٍ، وَإِيَادٌ مِنْ ثَمُودٍ"، فَكَأَنَّ ذَلِكَ شَقَّ عَلَى الرَّجُلَيْنِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ شَقَّ عَلَيْهِمَا قَالَ: "مَا يَشُقُّ عَلَيْكُمَا؟ إِنَّمَا نَجَا مِنْ ثَمُودٍ صَالِحٌ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ فَأَنْتُمْ ذُرِّيَّةُ قَوْمٍ صَالِحِينَ".ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس قبیلہ ثقیف کے دو آدمی آئے تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم دونوں کا تعلق کس (قبیلے) سے ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم ثقفی ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ثقیف کا تعلق ایاد سے ہے اور ایاد ثمود کی نسل سے ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ گویا یہ بات ان دونوں آدمیوں پر گراں گزری، پس جب انہوں نے دیکھا کہ ان پر یہ بات شاق گزری ہے تو فرمایا: ”تمہیں کیا چیز ناگوار گزری ہے؟ ثمود میں سے تو محض صالح علیہ السلام اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے ہی نجات پا سکے تھے، لہٰذا تم تو ایک نیک قوم کی نسل سے ہو۔“