کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دفاع کرنے اور ان کی تنقیص کی ممانعت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ الْوَلِيدِ وَكَادَ أَنْ يَتَنَاوَلَ عَائِشَةَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَكَانَ أُوتِيَ حِكْمَةً قَالَ: مَنْ هُوَ؟ قُلْتُ: هُوَ أَبُو مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ ، وَسَمِعَ أَهْلَ الشَّامِ كَادُوا يَنَالُونَ مِنْ عَائِشَةَ، فَقَالَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَثَلِكُمْ وَمَثَلِ أُمِّكُمْ هَذِهِ، كَمَثَلِ عَيْنَيْنِ فِي رَأْسٍ، يُؤْذِيَانِ صَاحِبَهُمَا وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُعَاقِبَهُمَا، إِلَّا بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ لَهُمَا قَالَ: فَسَكَتَ". ذَكَرَهُ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ.
ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ولید کے پاس موجود تھا اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں نازیبا کلام کرنے ہی والا تھا، تو میں نے اس سے کہا: ”اے امیر المؤمنین! کیا میں آپ کو اہل شام کے ایک ایسے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جسے حکمت و دانائی عطا کی گئی تھی؟“ اس نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ میں نے کہا: ”وہ ابومسلم خولانی رحمہ اللہ ہیں، انہوں نے اہل شام کو سنا کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں نازیبا گفتگو کرنے کے قریب تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہاری اور تمہاری اس ماں کی مثال نہ بتاؤں؟ (تمہاری مثال) سر میں موجود دو آنکھوں جیسی ہے، وہ اپنے مالک کو تکلیف تو دیتی ہیں لیکن وہ ان کو کوئی ایسی سزا دینے کی طاقت نہیں رکھتا جو ان کے لیے بہتر نہ ہو۔““ (امام زہری رحمہ اللہ) کہتے ہیں: ”یہ سن کر ولید خاموش ہو گیا۔“
اسے امام زہری رحمہ اللہ نے ابو ادریس رحمہ اللہ کے واسطے سے ابومسلم رحمہ اللہ سے ذکر کیا ہے۔
اسے امام زہری رحمہ اللہ نے ابو ادریس رحمہ اللہ کے واسطے سے ابومسلم رحمہ اللہ سے ذکر کیا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَرِيبِ بْنِ حُمَيْدٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ فَوَقَعَ فِي عَائِشَةَ فَقَامَ عَمَّارٌ فَقَالَ: "اخْرُجْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا، وَاللَّهِ إِنَّهَا لَزَوْجَةُ رَسُولِ اللَّهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
ترجمہ
عریب بن حمید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں نازیبا گفتگو کرنے لگا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا: «اخْرُجْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا، وَاللَّهِ إِنَّهَا لَزَوْجَةُ رَسُولِ اللَّهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”یہاں سے دفع ہو جا، اے ذلیل و خوار! اللہ کی قسم، وہ یقیناً دنیا اور آخرت میں رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں۔“