فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ) باب: (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عورتوں پر فضیلت ثرید کی تمام کھانوں پر فضیلت کی طرح ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1632
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ مَرَّةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَمُلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا آسِيَةُ". قَالَ: يَحْيَى: امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ ، وَمَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، وَإِنَّ فَضْلَ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مردوں میں سے تو بہت سے درجۂ کمال کو پہنچے، لیکن عورتوں میں سے سوائے آسیہ“
یحییٰ رحمہ اللہ نے (وضاحت میں) کہا: ”(یعنی) فرعون کی بیوی، اور مریم بنت عمران (کے علاوہ کوئی کامل نہ ہوئی)۔“
”اور یقیناً ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تمام عورتوں پر فضیلت ایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام دیگر کھانوں پر ہے۔“