فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَائِشَةَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1629
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْذَرَ أَبَا بَكْرٍ مِنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَخْشَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنَالَهَا أَبُو بَكْرٍ بِالَّذِي نَالَهَا، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِهِ فَلَطَمَ فِي صَدْرِ عَائِشَةَ، فَوَجَدَ مِنْ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: "مَا أَنَا بِمُسْتَعْذِرُكَ مِنْهَا بَعْدَ فِعْلَتِكَ هَذِهِ".ترجمہ
یحییٰ بن سعید بن العاص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (کے کسی معاملے) میں مدد چاہی، اور نبی ﷺ کو یہ گمان نہیں تھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ وہ (سخت) سلوک کریں گے جو انہوں نے کیا، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سینے پر ضرب لگائی، اس سے نبی ﷺ کو تکلیف محسوس ہوئی اور آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہارے اس فعل کے بعد اب میں ان کے معاملے میں تم سے کبھی مدد طلب نہیں کروں گا۔“