حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ قَالَ لِرَجُلٍ: "مِمَّنْ أَنْتَ؟" قَالَ: مِنْ أَحْمَسَ. قَالَ: "مَا حَيٌّ بَعْدَ قُرَيْشٍ، وَالْأَنْصَارِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَكُونَ مِنْهُمْ مِنْ أَحْمَسَ".
ترجمہ
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے دریافت فرمایا: ”تم کس قبیلے سے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”قبیلہ احمس سے۔“ انہوں نے فرمایا: ”قریش اور انصار کے بعد مجھے کسی بھی قبیلے میں سے ہونا اتنا محبوب نہیں جتنا احمس میں سے ہونا محبوب ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: أَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بَنِي نَاجِيَةَ، فَقَالَ: هُمْ مِنَّا وَقَالَ سَعْدٌ: يَرْوُونَ، وَقَالَ حَجَّاجٌ: يُرْوَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "هُمْ حَيٌّ مِنِّي".
قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: "وَأَنَا مِنْهُمْ" قَالَ: وَأَهْدَوْا إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رِحَالًا عِلَافِيَّةً قَالَ حَجَّاجٌ: عِلَافِيَّةً.
قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: "وَأَنَا مِنْهُمْ" قَالَ: وَأَهْدَوْا إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رِحَالًا عِلَافِيَّةً قَالَ حَجَّاجٌ: عِلَافِيَّةً.
ترجمہ
شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ سے بنو ناجیہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ ہم ہی میں سے ہیں۔“
سعد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ لوگ روایت کرتے ہیں، جبکہ حجاج رحمہ اللہ نے اسے یوں روایت کیا کہ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مجھ ہی سے (تعلق رکھنے والا) ایک قبیلہ ہے۔“
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”اور میں ان میں سے ہوں۔“ نیز بنو ناجیہ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو «عِلَافِيَّةً» کجاوے تحفے میں دیے تھے۔ حجاج رحمہ اللہ نے بھی لفظ «عِلَافِيَّةً» ہی کہا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ ، قَالَ: جَاءَتْ بُنَانَةُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالُوا: نَحْنُ مِنْكَ وَأَنْتَ مِنَّا، فَقَالَ: "مَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْ آبَائِي يَذْكُرُ ذَلِكَ".
ترجمہ
طارق بن شہاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بنانہ قبیلہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہوں نے کہا: ”ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے آبا و اجداد میں سے کسی کو اس کا تذکرہ کرتے ہوئے نہیں سنا۔“