حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "كَانَ يَذْبَحُ الشَّاةَ، فَيَتَتَبَّعُ بِهَا صَدَائِقَ خَدِيجَةَ".
ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ”بکری ذبح فرماتے، پھر (اس کا گوشت پہنچانے کے لیے) ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو تلاش فرماتے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ: تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُرِيتُ لِخَدِيجَةَ بَيْتًا مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ". قَالَ: وَهُوَ قَصَبُ اللُّؤْلُؤِ.
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے خدیجہ کے لیے «قَصَب» کا ایک ایسا گھر دکھایا گیا ہے جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ۔“
راوی کہتے ہیں: اور اس (قصب) سے مراد موتیوں کا بنا ہوا مکان ہے۔
راوی کہتے ہیں: اور اس (قصب) سے مراد موتیوں کا بنا ہوا مکان ہے۔