کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے جنت میں ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيْ فَإِذَا هِيَ الْغُمَيْصَاءُ ابْنَةُ مِلْحَانَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے کسی کے چلنے کی چاپ سنی، اچانک دیکھا تو وہ سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا تھیں جو (سیدنا) انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔“
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ الْعِبَادِيُّ ، الْغُمَيْصَاءُ هِيَ أُمُّ حَرَامٍ بِنْتُ مِلْحَانَ، وَهِيَ أُخْتُ أُمِّ سُلَيْمٍ، وَتَزَوَّجَهَا عُبَادَةُ يُرِيدُ أُمَّ حَرَامٍ.
ترجمہ
عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (امام احمد رحمہ اللہ) نے کہا کہ ابو اسحاق عبادی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”غمیصاء دراصل سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا ہیں اور وہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں، اور ان سے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے نکاح کیا تھا؛ ان کی مراد سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا سے ہے۔“