فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْضِ الْقَبَائِلِ) باب: (بعض قبائل کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1572
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ ، قَالَ: جَاءَتْ بُنَانَةُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالُوا: نَحْنُ مِنْكَ وَأَنْتَ مِنَّا، فَقَالَ: "مَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْ آبَائِي يَذْكُرُ ذَلِكَ".ترجمہ
طارق بن شہاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بنانہ قبیلہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہوں نے کہا: ”ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے آبا و اجداد میں سے کسی کو اس کا تذکرہ کرتے ہوئے نہیں سنا۔“