حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْأَجْرَ أَجْرُ الْآخِرَةِ فَارْحَمِ الْأَنْصَارَ، وَالْمُهَاجِرَةِ وَالْعَنْ عُضَلًا وَالْقَارَةَ هُمْ كَلَّفُونَا نَقْلَ الْحِجَارَةِ".
ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک حقیقی اجر تو آخرت ہی کا اجر ہے، پس تو انصار اور مہاجرین پر رحم فرما، اور عضل اور قارہ پر لعنت فرما، انہوں نے ہمیں پتھر ڈھونے کی مشقت میں ڈال رکھا ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".
ترجمہ
معمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ”(اے اللہ!) انصار کی، انصار کے بیٹوں کی اور انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کی مغفرت فرما۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ مَعْمَرٌ: فَبَلَغَنِي أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، قَالَ: لَمْ يَبْقَ مِنْ أَهْلِ الدَّعْوَةِ غَيْرِي.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔
معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی کہ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”(نبی ﷺ کی اس) دعا کے حقداروں میں سے اب میرے سوا کوئی باقی نہیں رہا۔“
معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی کہ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”(نبی ﷺ کی اس) دعا کے حقداروں میں سے اب میرے سوا کوئی باقی نہیں رہا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ ، قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ "إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعًا، وَإِنَّا قَدْ تَبِعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ إِنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا، فَدَعَا لَهُمْ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَهُمْ مِنْهُمْ". قَالَ: فَنَمَيْتُ ذَلِكَ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى فَقَالَ: زَعَمَ ذَلِكَ زَيْدٌ.
ترجمہ
ابو حمزہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انصار نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعًا، وَإِنَّا قَدْ تَبِعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ إِنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا» ”بے شک ہر نبی کے کچھ پیروکار ہوتے ہیں اور یقیناً ہم نے آپ کی اتباع کی ہے، پس آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمارے پیروکاروں کو ہم ہی میں سے بنا دے“، تو آپ ﷺ نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کے پیروکاروں کو ان ہی میں سے بنا دے۔
عمرو بن مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ تک پہنچائی تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے بھی یہی بیان کیا ہے۔“
عمرو بن مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ تک پہنچائی تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے بھی یہی بیان کیا ہے۔“