فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بعض فضائل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1445
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شَهِيدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: "أُصِيبُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ كُلُّهُمْ يَقُولُ: نَحْرِي دُونَ نَحْرِكَ، وَنَفْسِي دُونَ نَفْسِكَ".ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوہِ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے سامنے انصار کے سات افراد (زخم کھا کر) گرے، ان میں سے ہر ایک یہی کہہ رہا تھا: «نَحْرِي دُونَ نَحْرِكَ، وَنَفْسِي دُونَ نَفْسِكَ» ”میرا گلا آپ کے گلے کے بچاؤ میں (ڈھال) ہو، اور میری جان آپ کی جان پر نثار ہو۔““