فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ وَأَبْنَائِهِمْ) باب: (نبی ﷺ کی انصار اور ان کی اولاد کے لیے دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1441
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْأَجْرَ أَجْرُ الْآخِرَةِ فَارْحَمِ الْأَنْصَارَ، وَالْمُهَاجِرَةِ وَالْعَنْ عُضَلًا وَالْقَارَةَ هُمْ كَلَّفُونَا نَقْلَ الْحِجَارَةِ".ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک حقیقی اجر تو آخرت ہی کا اجر ہے، پس تو انصار اور مہاجرین پر رحم فرما، اور عضل اور قارہ پر لعنت فرما، انہوں نے ہمیں پتھر ڈھونے کی مشقت میں ڈال رکھا ہے۔“