فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ وَأَبْنَائِهِمْ) باب: (نبی ﷺ کی انصار اور ان کی اولاد کے لیے دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1444
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ ، قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ "إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعًا، وَإِنَّا قَدْ تَبِعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ إِنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا، فَدَعَا لَهُمْ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَهُمْ مِنْهُمْ". قَالَ: فَنَمَيْتُ ذَلِكَ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى فَقَالَ: زَعَمَ ذَلِكَ زَيْدٌ.ترجمہ
ابو حمزہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انصار نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعًا، وَإِنَّا قَدْ تَبِعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ إِنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا» ”بے شک ہر نبی کے کچھ پیروکار ہوتے ہیں اور یقیناً ہم نے آپ کی اتباع کی ہے، پس آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمارے پیروکاروں کو ہم ہی میں سے بنا دے“، تو آپ ﷺ نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کے پیروکاروں کو ان ہی میں سے بنا دے۔
عمرو بن مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ تک پہنچائی تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے بھی یہی بیان کیا ہے۔“