فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي» وَالْوَصِيَّةُ بِهِمْ) باب: (انصار کے نبی ﷺ کے خاص رازدار ہونے اور ان کے بارے میں وصیت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوَا الَّذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک انصار میرے وہ خاص رازدار اور بھروسہ مند ساتھی ہیں جن کے پاس میں نے پناہ لی، پس تم ان کے نیکو کاروں کی (نیکی) قبول کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرنا، کیونکہ انہوں نے وہ ذمہ داری پوری کر دی ہے جو ان کے ذمے تھی اور اب وہ حق باقی ہے جو ان کا (دوسروں پر) ہے۔“