کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (بیت المال کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احتیاط اور تقسیم میں عدل کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَلِيًّا قَسَمَ مَا فِي بَيْتِ الْمَالِ عَلَى سَبْعَةِ أَسْبَاعٍ، ثُمَّ وَجَدَ رَغِيفًا فَكَسَرَهُ سَبْعَ كِسَرٍ، ثُمَّ دَعَا أُمَرَاءَ الْأَجْنَادِ فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ.
ترجمہ
کلیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیت المال میں موجود مال کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا، پھر آپ کو ایک روٹی ملی تو آپ نے اس کے بھی سات ٹکڑے کیے، پھر آپ نے لشکر کے سربراہوں کو بلایا اور ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمَّارٍ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ الْغَنَمَ تَيْعَرُ فِي بَيْتِ مَالِ عَلِيٍّ ، فَيَقْسِمُهُ.
ترجمہ
عمار بن ابی الجعد کے والد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیت المال میں بکریاں ممیاتی ہوئی دیکھیں، اور وہ انہیں تقسیم فرما رہے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ رَجُلٍ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ إِذَا قَسَمَ مَا فِي بَيْتِ الْمَالِ نَضَحَهُ ثُمَّ صَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ.
ترجمہ
ایک شخص سے روایت ہے کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب بیت المال میں موجود (اموال) تقسیم فرما دیتے تو اس جگہ پر پانی چھڑکتے، پھر وہاں دو رکعت نماز ادا فرماتے۔“