فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ وَرَعِ عَلِيٍّ فِي بَيْتِ الْمَالِ وَعَدْلِهِ فِي الْقِسْمَةِ) باب: (بیت المال کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احتیاط اور تقسیم میں عدل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 914
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمَّارٍ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ الْغَنَمَ تَيْعَرُ فِي بَيْتِ مَالِ عَلِيٍّ ، فَيَقْسِمُهُ.ترجمہ
عمار بن ابی الجعد کے والد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیت المال میں بکریاں ممیاتی ہوئی دیکھیں، اور وہ انہیں تقسیم فرما رہے تھے۔“