فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ وَرَعِ عَلِيٍّ فِي بَيْتِ الْمَالِ وَعَدْلِهِ فِي الْقِسْمَةِ) باب: (بیت المال کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احتیاط اور تقسیم میں عدل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 913
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَلِيًّا قَسَمَ مَا فِي بَيْتِ الْمَالِ عَلَى سَبْعَةِ أَسْبَاعٍ، ثُمَّ وَجَدَ رَغِيفًا فَكَسَرَهُ سَبْعَ كِسَرٍ، ثُمَّ دَعَا أُمَرَاءَ الْأَجْنَادِ فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ.ترجمہ
کلیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیت المال میں موجود مال کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا، پھر آپ کو ایک روٹی ملی تو آپ نے اس کے بھی سات ٹکڑے کیے، پھر آپ نے لشکر کے سربراہوں کو بلایا اور ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی۔