فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ تَوَاضُعِ عَلِيٍّ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تواضع کا بیان)۔
حدیث نمبر: 916
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ صَالِحٍ بَيَّاعِ الْأَكْسِيَةِ ، عَنْ أُمِّهِ، أَوْ جَدَّتِهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ اشْتَرَى تَمْرًا بِدِرْهَمٍ، فَحَمَلَهُ فِي مِلْحَفَتِهِ، فَقَالُوا: نَحْمِلُ عَنْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: لَا، أَبُو الْعِيَالِ أَحَقُّ أَنْ يَحْمِلَ.ترجمہ
صالح بیّاع الاکسیہ رحمہ اللہ اپنی والدہ یا اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: ”میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک درہم میں کھجوریں خریدیں اور انہیں اپنی چادر میں اٹھا لیا، تو لوگوں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! کیا ہم آپ کی طرف سے یہ بوجھ اٹھا لیں؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، عیال دار ہی اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ وہ خود بوجھ اٹھائے۔“ “