مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرنے کا ثواب صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرنے کا ثواب

عن أبى هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: لا يستر عبد عبدا فى الدنيا إلا ستره الله يوم القيامة
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ کسی بندے کی دنیا میں ستر پوشی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
صحیح مسلم، كتاب البر، باب بشارة من ستر الله تعالي عليه في الدنيا بأن يستر عليه في الآخرة، رقم: 2590۔
عن ابن عمر رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: المسلم أخو المسلم، لا يظلمه، ولا يسلمه، من كان فى حاجة أخيه، كان الله فى حاجته، ومن فرج عن مسلم كربة، فرج الله عنه بها كربة من كرب يوم القيامة، ومن ستر مسلما ستره الله يوم القيامة
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر زیادتی کرتا ہے، نہ اسے (بے یارومددگار) چھوڑ کر دشمن کے سپرد کرتا ہے۔ جو اپنے (مسلمان) بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرماتا ہے، جو کسی مسلمان سے کوئی پریشانی دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی بڑی پریشانی دور فرمادے گا اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
صحیح بخاري، كتاب المظالم، باب ”لا يظلم المسلم المسلم ولا يُسْلِمُه“، رقم: 2442۔ صحيح مسلم، کتاب البر والصلة، باب تحريم الظلم، رقم: 2580۔
عن أبى الدرداء رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: من رد عن عرض أخيه، رد الله عن وجهه النار يوم القيامة
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کیا، اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کے چہرے سے جہنم کی آگ دور کر دے گا۔“
سنن ترمذي، أبواب البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، رقم: 1931 علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔ غاية المرام، رقم: 931۔