مسلمانوں کی عملی زندگی میں عقیدے کے اثرات

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

5- مسلمانوں کی عملی زندگی میں عقیدے کے اثرات

جب انسان کا عقیدہ درست ہو تو اس کے اعمال بھی یقینی طور پر صحیح اور درست ہوتے ہیں، کیونکہ عقیدہ ایسی چیز ہے جو ایک مسلمان کی بھلائی اور نیک اعمال کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ علم اور عمل کی بنا پر دی جانے والی توحید الٰہی کی گواہی اعمالِ خیر کا ذریعہ بنتی ہے، کیونکہ یہ زبان سے الفاظ ادا کرنے کا نام ہی نہیں، بلکہ درحقیقت اپنے عقیدے اور عمل کا اظہار ہے۔ عملی اظہار کے بغیر یہ گواہی فائدہ مند ہی نہیں۔ (الفوزان: المنتقیٰ: 15)