سوال :
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے ؟
جواب :
قنوت نازلہ کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کے بعد ہاتھ اٹھا کر ہی دعا مانگتے تھے جیسا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
فلقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فى صلاة الغداة رفع يديه فدعا عليهم [مسند أحمد 137/3]
اس روایت کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ إرواء الغليل ]
”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے اور دشمنانِ اسلام پر بددعا کی۔“ یاد رہے کہ دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنے کے متعلق کوئی صحیح حدیث موجود نہیں۔ اس کے متعلق جتنی روایات مروی ہیں وہ سب کی سب ضعیف ہیں، جو قابلِ حجت نہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ”السنن الصغرٰی“ میں لکھا ہے : ”فَاِنَّھَا مِنَ الْمُحْدَثَاتِ“ کہ یہ عمل بدعات میں سے ایک بدعت ہے۔