قربانی کا جانور بیمار ہو جائے تو کیا کریں؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔

قربانی کا جانور بیمار ہو جائے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کے رکھوالے ناجیہ الخزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر قربانی کے اونٹوں میں سے کوئی بیمار ہو جائے اور چلنے سے عاجز ہو تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ذبح کر دو پھر اس کے پاؤں کو اس کے خون میں ڈبو کر اس کے سینے پر نشان لگا دینا، پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دینا۔“
(مسند الحمیدی: 882)

تحقیق:

سندہ صحیح۔

تخریج :

اسے ابوداود (1762) ترندی (910) وقال: حدیث حسن صحیح اور حاکم 447/1 وصححہ الحاکم علی شرط الشیخین ووافقه الذهبي) وغیر ہم نے بھی روایت کیا ہے۔