كتاب الميراث
علم المیراث
① سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
تعلموا الفرائض قبل الظانين – يعني الذين يتكلمون بالظن
”بلا یقین بات کرنے والوں سے پہلے علم المیراث سیکھ لو“۔
یہ موقوفا صحیح ہے۔ بخاری 6/12۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری 6/12 میں فرمایا: اس اثر کے موصول ہونے کے متعلق مجھے پتہ نہیں چل سکا۔
② سیدنا مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے آزاد کردہ غلام عکرمہ کو علم المیراث سیکھنے سکھانے کے بارے میں معتبر قرار دیتے تھے۔
امام بخاری نے اسے کتاب الخصومات باب التوثق ممن تخشی معزتہ میں معلقا ذکر کیا ہے۔ ابن حجر بیان کرتے ہیں ابن سعد نے الطبقات میں اور ابونعیم نے الحلیہ میں اسے موصول روایت کیا ہے۔ دیکھئے فتح الباری 90/5۔