عقیدے کے متعلق لکھی جانے والی آسان کتابیں

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

12- عقیدے کے متعلق لکھی جانے والی آسان کتابیں

الحمدللہ اہل سنت والجماعت کے صحیح عقیدے کے متعلق مختصر اور مفصل انداز میں بہت سی کتابیں موجود ہیں۔ سب سے مختصر اور آسان ترین کتابیں: ① ”اصول ثلاثہ“۔ ② ”کشف الشبہات“۔ ③ ”کتاب التوحید“ ہیں اور یہ تینوں کتابیں امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی تحریر کردہ ہیں۔ ”فتح المجید“ اور ”قرة عيون الموحدين“ یہ دونوں کتاب التوحید کی شرح ہیں اور یہ دونوں فضیلۃ الشیخ عبدالرحمٰن بن حسن رحمہ اللہ کی تالیف کردہ ہیں۔
عقیدہ واسطیہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی یہ کتاب عقیدے کے متعلق مختصر اور آسان ہے، اسی طرح ”شرح عقیدہ طحاویہ“ جو ابن ابی العز حنفی کی ہے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فتاویٰ میں عقیدے کے متعلق بہترین مواد موجود ہے۔ اسی طرح نجد کے علماء کے فتاویٰ اور رسائل کا مجموعہ ”الدرر السنية“ کے نام سے مطبوع ہے۔ نیز ”إغاثة اللهفان“، قصیدہ نونیہ، اور ”الصواعق المرسلة على الجهمية و المعطلة“ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کی بڑی ہی عمدہ کتابیں ہیں۔ (الفوزان: المنتقیٰ: 20)