عشرہ ذوالحجہ کے روزے کا ثواب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى الله من هذه الأيام العشر . فقالوا: يا رسول الله ولا الجهاد فى سبيل الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ولا الجهاد فى سبيل الله إلا رجل خرج بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيء .
”کوئی ایسا دن نہیں جس میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں ان دس دنوں سے زیادہ پسندیدہ ہوں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: کیا اللہ کے راستے میں جہاد بھی نہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اللہ کے راستے میں جہاد بھی نہیں، مگر وہ شخص جو اپنے نفس اور مال کے ساتھ (جہاد کے لیے) نکلا ہو، پھر وہ ان میں سے کسی ایک چیز کے ساتھ واپس نہیں لوٹا (شہید ہو گیا)۔“
سنن ترمذی، کتاب الصوم، باب ما جاء في العمل في ايام العشر، رقم: 757 – البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔
فائدہ:
اعمال صالحہ میں روزہ بھی شامل ہے۔ لہذا ان ایام میں روزہ رکھنا اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کا سبب بنتا ہے۔