یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
ضرورت مند کو لباس بطور صدقہ دینے کا ثواب
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو مومن مسلمان کسی دوسرے مومن کو برہنہ ہونے کے وقت ( یعنی ضرورت کے وقت ) لباس پہنائے گا، اسے اللہ تعالیٰ جنت کا سبز لباس پہنائے گا۔ اور جو مومن کسی مومن کو بھوکا ہونے کے وقت کھانا کھلائے گا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا۔“
سنن ابوداود، کتاب الزكاة، باب في فضل سقى الماء ۔ سنن ترمذی، کتاب صفة القيامة، رقم: 2449۔