صرف تین مساجد کی طرف سفر زیارت جائز ہے
ائمہ دین کا اس پر اتفاق ہے کہ صرف تین مساجد ، مسجد الحرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ ، کی طرف رختِ سفر باندھنا جائز ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
”لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: المسجد الحرام ومسجدي هذا والمسجد الأقصى“
”رِجال (سفر) صرف تین مساجد کی طرف ہی باندھے جائیں: مسجد الحرام، میری یہ مسجد اور مسجد اقصیٰ۔“
صحیح بخاری کتاب فضل الصلاة في مسجد مكة والمدينة : باب فضل الصلاة في مسجد مكة والمدينه (حديث : (1189) صحیح مسلم کتاب الحج : باب فضل المساجد الثلاثة (حديث : 1397)