سوموار اور جمعرات کے روزے کا ثواب
عن أبي قتادة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن صوم يوم الاثنين؟ فقال: ذلك يوم ولدت فيه، ويوم بعثت – أو أنزل على – فيه .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے روزے کی بابت سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی، اور اسی دن میری بعثت ہوئی، یا اسی دن مجھ پر وحی نازل کی گئی۔“
صحیح مسلم، کتاب الصيام، باب استحباب صيام ثلاثة أيام من كل شهر، رقم: 1162.
عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: تعرض الأعمال يوم الاثنين والخميس، فأحب أن يعرض عملي وأنا صائم .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوموار اور جمعرات کو (اللہ کے ہاں) اعمال پیش کیے جاتے ہیں، پس میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل جب (بارگاہ الہی میں) پیش کیا جائے تو میں روزے دار ہوں۔“
سنن ترمذی، کتاب الصوم، باب ما جاء في صوم يوم الاثنين والخميس، رقم: 747 – البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔
عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبى صلى الله عليه وسلم يتحرى صوم الاثنين والخميس .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کا روزہ خاص اہتمام سے رکھتے تھے۔“
سنن ترمذي، أبواب الصوم، باب ماجاء في صوم يوم الاثنين والخميس، رقم: 745 – البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
عهد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثة: أن لا أنام إلا على وتر، وصوم ثلاثة أيام من كل شهر، وأن أصلي الضحى .
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے تین وعدے لیے: وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں، ہر مہینہ میں تین روزے رکھوں، اور نماز چاشت پڑھوں۔“
سنن ترمذی، کتاب الصوم، باب ما جاء في صوم ثلاثة ايام من كل شهر، رقم: 760 ۔ صحیح بخاری كتاب التهجد، باب صلاة الضحى في الحضر، رقم: 1178 ۔ صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرين،باب استحباب صلاة الضحى ، رقم: 721.