عذاب قبر کے متعلق حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
(34) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِذَا تَشَهَّدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنْ أَرْبَعٍ يَقُولُ: اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ.
”تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگیں، اللہ میں عذاب جہنم سے، فتنہ قبر سے، زندگی و موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“
(صحيح البخاري: 1377، صحيح مسلم: 588)
❀ علامہ دانیال بن منکلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(مَشيخة دانيال، ص 48)
❀ اس حدیث کے تحت حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ (702ھ) فرماتے ہیں:
فِي الْحَدِيثِ إِثْبَاتُ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَهُوَ مُتَكَرِّرٌ مُسْتَفِيضٌ فِي الرِّوَايَاتِ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْإِيمَانُ بِهٖ وَاجِبٌ.
”اس حدیث میں عذاب قبر کا اثبات ہے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث میں تکرار کے ساتھ آئی ہے۔ اس پر ایمان لانا واجب ہے۔“
(إحكام الأحكام شرح عمدة الأحكام: 311/1)
احادیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ
(35) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
كَانَ رَجُلٌ نَصْرَانِيًّا فَأَسْلَمَ، وَقَرَأَ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ، فَكَانَ يَكْتُبُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَادَ نَصْرَانِيًّا، فَكَانَ يَقُولُ: مَا يَدْرِي مُحَمَّدٌ إِلَّا مَا كَتَبْتُ لَهٗ فَأَمَاتَهُ اللّٰهُ فَدَفَنُوهُ، فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، فَقَالُوا: هٰذَا فِعْلُ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهٖ لَمَّا هَرَبَ مِنْهُمْ، نَبَشُوا عَنْ صَاحِبِنَا فَأَلْقَوْهُ، فَحَفَرُوا لَهٗ فَأَعْمَقُوا، فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، فَقَالُوا: هٰذَا فِعْلُ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهٖ، نَبَشُوا عَنْ صَاحِبِنَا لَمَّا هَرَبَ مِنْهُمْ فَأَلْقَوْهُ، فَحَفَرُوا لَهٗ وَأَعْمَقُوا لَهٗ فِي الْأَرْضِ مَا اسْتَطَاعُوا، فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، فَعَلِمُوا : أَنَّهٗ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ، فَأَلْقَوْهُ.
”ایک عیسائی مسلمان ہوا اور اس نے سورت بقرہ اور آل عمران بھی پڑھ لیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب تھا، پھر مرتد ہو کر عیسائی ہو گیا اور کہنے لگا: محمد تو وہی جانتا ہے، جو میں اسے لکھ دیتا تھا۔ جب اللہ نے اسے مار ڈالا اور ساتھیوں نے دفن کر دیا، تو صبح کو زمین نے نکال باہر پھینکا۔ عیسائیوں نے دیکھتے ہی کہہ دیا: یہ محمد اور ان کے صحابہ کا کام ہے، کیونکہ اس نے ان کے دین کو چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے ہمارے ساتھی کی قبر پھاڑ کر باہر پھینک دیا ہے۔ ان عیسائیوں نے اسے مزید گہری قبر کھود کر دفنا دیا۔ صبح دیکھا تو زمین نے قبول نہ کیا تھا۔ کہنے لگے: یہ بھی ضرور محمد اور صحابہ کی حرکت ہے، ہمارا ساتھی ان کا دین چھوڑ آیا تھا، (انتقام میں) انہوں نے اس کی قبر کھود کر باہر پھینک دیا ہے۔ انہوں نے اتنی گہری قبر کھودی، کہ جتنی وہ کھود سکتے تھے اور اسے دفن کر دیا۔ لیکن صبح نعش پھر زمین پر پڑی تھی۔ انہیں یقین ہو گیا کہ یہ کسی آدمی کا کام نہیں ہو سکتا (بلکہ اللہ نے ہی کیا ہے)، لہٰذا انہوں نے اسے وہیں پڑا رہنے دیا۔“
(صحيح البخاري: 3617، صحيح مسلم: 2781)
(36) نیز بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
”اللہ! میں بے بسی، سستی، بزدلی اور پیرانہ سالی سے تیری پناہ میں آتا ہوں، میں موت و حیات کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“
(صحيح البخاري: 2823، صحيح مسلم: 2706)
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(شرح السّنّة: 157/5)
❀ علامہ ابن شیخہ مصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
”یہ حدیث بالاتفاق صحیح ہے۔“
(الثّاني من شعار الأبرار، ص 332)
(37) نیز بیان کرتے ہیں:
مَرَّ نَبِيُّ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ، فَقَامَ حَتّٰى تَمَّ إِلَيْهِ بِلَالٌ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا بِلَالُ هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟ قَالَ: مَا أَسْمَعُ شَيْئًا، قَالَ: صَاحِبُ الْقَبْرِ يُعَذَّبُ، قَالَ: فَسُئِلَ عَنْهُ، فَوُجِدَ يَهُودِيًّا.
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے اور وہیں کھڑے رہے، حتی کہ بلال رضی اللہ عنہ بھی آ پہنچے۔ فرمایا: بلال! تیرا ناس ہو، (بطور مزاح و بے تکلفی) آپ وہ سن رہے ہیں، جو میں سن رہا ہوں؟ کہنے لگے: مجھے تو کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ فرمایا: اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے۔ بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پوچھا گیا، تو وہ یہودی نکلا۔“
(مسند الإمام أحمد: 151/3، وسندهٗ صحيحٌ)
(38) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
بَيْنَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ يَمْشِيَانِ بِالْبَقِيعِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بِلَالُ هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟ قَالَ: لَا وَاللّٰهِ يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَا أَسْمَعُهٗ، قَالَ: أَلَا تَسْمَعُ أَهْلَ الْقُبُورِ يُعَذَّبُونَ.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بقیع میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال! آپ کو وہ سنائی دے رہا ہے، جو مجھے سنائی دے رہا ہے؟ کہنے لگے: واللہ! اللہ کے رسول! بالکل نہیں۔ فرمایا: آپ نہیں سن رہے کہ ان قبر والوں کو عذاب دیا جا رہا ہے؟“
(مسند الإمام أحمد: 259/3، المُستدرك للحاكم: 40/1، اثبات عذاب القبر للبَيهقي: 96، وسندهٗ صحيحٌ)
اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ نے بخاری و مسلم رحمہما اللہ کی شرط پر ”صحیح“ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے موافقت کی ہے۔ حافظ بیہقی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ”صحیح“ کہا ہے۔
(39) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عذاب قبر اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا، تو فرمایا:
كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: الٰہی! میں سستی، بزدلی، بخل، فتنہ دجال اور عذاب قبر سے تیری امان میں آتا ہوں۔“
(مسند الإمام أحمد: 264/3، وسندهٗ صحيحٌ)
(40) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
أَشْهَدُ أَنَّ اللّٰهَ حَقٌّ، وَأَنَّ لِقَاءَهٗ حَقٌّ، وَأَنَّ السَّاعَةَ حَقٌّ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالنَّارَ حَقٌّ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ جَهَنَّمَ.
”میں (دل و جان سے) گواہی دیتا ہوں کہ اللہ حق ہے، اس سے ملاقات حق ہے، قیامت کا وقوع حق ہے اور جنت و جہنم حق ہیں۔ مولائے کریم! میں دجال، موت اور حیات کے فتنے، عذاب قبر اور عذاب جہنم سے تیری امان کا خواہاں ہوں۔“(مسند أبي يعلىٰ: 2833، وسندهٗ صحيحٌ)
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ. ”یہ روایت موقوفاً صحیح ہے۔“
(المطالب العالية: 3420)