72- دو احادیث میں تطبیق
① ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان حدیث قدسی کی صورت میں ہے کہ آدم کا بیٹا مجھے تکلیف پہنچاتا ہے کہ وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے….
② اور دوسری ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ دنیا (ساری کی ساری) ملعون ہے اور اس میں تمام چیزیں بھی ملعون ہیں….
میرے علم کے مطابق یہ حدیث: « اَلدُّنْيَا مَلْعُوْنَةٌ وَمَلْعُوْنٌ مَا فِيْهَا » ”دنیا ملعون ہے اور اس کی ہر چیز بھی ملعون ہے۔“ ضعیف ہے۔ اگر اسے صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو اس میں ملعون کا معنی یہ ہے کہ اس میں ”خیر“ نہیں اور خیر والی چیزیں عالم، طالب علم، اللہ کا ذکر اور ذکر پر پابندی کرنے والا مراد ہیں۔ اور زمانے کو برا بھلا کہنے کا مقصد تو حالات و واقعات کو ملامت کرنا اور اسے ناپسند سمجھنا ہے۔ ان چیزوں کو زمانے کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ حالانکہ سارے کے سارے معاملات اللہ تعالیٰ کے کنٹرول میں ہیں، جیسا کہ اس حدیث میں الفاظ موجود ہیں: ”دن رات کو میں ہی تبدیل کرتا ہوں۔“ (ابن عثیمین: مجموع الفتاویٰ والرسائل: 94)