رفع الیدین کی تاکید اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا طرزِ عمل

فونٹ سائز:
تحریر: فضیلۃ الشیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

رفع الیدین کا حکم!

نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:

[كان ابن عمر إذا رأى رجلا لا يرفع يديه حصبه وأمره أن يرفع]

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی آدمی کو دیکھتے کہ وہ رفع الیدین نہیں کر رہا، تو اسے کنکریاں مارتے اور رفع الیدین کرنے کا حکم دیتے۔

[جزء رفع اليدين للبخاري: 14، التمهيد لابن عبد البر: 224/9، وسندہ صحيح]