حرف الف سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر
مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

الف
حضرت آدم علیہ السلام
➊ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنے والا اگر کسی عظیم منصب کی اہلیت رکھتا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ان شاء اللہ العزیز اسے حاصل کر لے گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
«إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا» [2-البقرة:124]
”میں تمھیں لوگوں کا راہنما بنانے والا ہوں۔“
➋ اس کی یہ بھی تعبیر کی گئی ہے کہ خواب میں ان کی زیارت کرنے والے کو کسی دشمن کی طرف سے دھوکا لگ جائے گا،کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ اس سے بچ جائے گا۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام :
➊ جسے خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زیارت نصیب ہو گی، وہ ان شاء اللہ ”حج بیت اللہ“ کا شرف حاصل کرے گا۔
➋ اس کی تعبیر یہ بھی ہے کہ اس شخص کا والد اس پر شفقت کرتا رہے گا۔
➌ حالات کے پیش نظر اس کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ خواب میں آپ علیہ السلام کو دیکھنے والا شخص مشکلات میں پڑے گا، لیکن ان سے نقصان زدہ نہیں ہو گا۔

آب زم زم :

➊ خواب میں ”آب زم زم“ پینا بیماریوں سے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر وہ اسے کسی خاص مقصد کے لیے پی رہا ہو، مثلاً : دولت حاصل کرنے یا علم حاصل کرنے کے لیے تو وہ اس میں کامیاب ہو جائے گا۔

ابلیس :
➊ ابلیس کو دیکھنے سے مراد ”بدعتی عالم“ سے ملاقات ہے۔ اور جرائم کا ارتکاب ہے۔
➋ اس سے دھوکہ، فریب کاری اور میاں بیوی کی جدائی بھی مراد ہے۔
➌ جو شخص خواب میں دیکھے کہ ”شیطان“ اسے دیوانہ کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ”سود“ کھائے گا۔

آٹا :
➊ اس سے مراد رزق ہے، کثرت علم بھی اس کی تعبیر ہو سکتی ہے۔
➋ گوندھے ہوئے آٹے کی تعبیر رزق اور مال و دولت ہے۔

آٹا گوندھنے والا آلہ:
اس سے مراد روزی میں اضافہ اور عوام الناس کی فلاح و بہود کے کام ہیں۔

احرام پہننا :
➊ اگر کوئی شخص خواب میں ”احرام“ پہنے ہوئے ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت سے ہم بستری اور اس کے محرکات سے رک جائے گا۔
➋ اس کی تعبیر گناہ کے کاموں، لڑائی جھگڑا اور تنازعہ سے دور رہنا بھی ہے۔

ادھار :
➊ اس کی تعبیر یہ ہے کہ ادھار دینے والا دھار لینے والے پر ”صدقہ“ کرے گا اور کسی پیش آمدہ مصیبت میں اس کا محتاج ہو گا۔
➋ اگر کوئی قیمتی چیز ادھار دے رہا ہو، تو یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اچھا تعلق ہونے کی بھی دلیل ہے۔
➌ قرض دینا ”ایثار و قربانی“ کی بھی علامت ہے۔
➍ اگر کوئی شخص خواب میں رضائے الہی کے لیے قرض دے رہا ہو تو اس سے ”مراد راہ جہاد“ میں دولت خرچ کرنا ہے۔
➎ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا ”مقروض“ وفات پا گیا ہے، تو اس سے مراد غم اور پریشانی سے چھٹکارہ ہے۔

اذان :
➊ اذان کی تعبیر ”حج بیت اللہ“ ہے۔
➋ دعا، فرماں برداری اور نیکی کرنا بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔
➌ اس سے مراد شیطان کے مکر و فریب سے تحفظ ہے۔
➍ جو شخص خواب میں دیکھے کہ قافلہ میں اذان دی جا رہی ہے، تو اس پر چوری کا الزام لگایا جائے گا۔
➎ اذان کی تعبیر ”حصہ دار“ سے علیحدگی بھی کی جا سکتی ہے۔
➏ اگر خواب میں بے آباد جگہ یا گرے ہوئے مکان میں اذان کہہ رہا ہو تو اس سے یہ مراد ہے کہ وہ مکان آباد ہو جائے گا اور وہاں آبادی بڑھ جائے گی۔
➐ اگر کسی مجمع عام میں اذان کہہ رہا ہو تو وہ کثیر التعداد لوگوں کو ”دعوت حق“ دے گا۔

آرام کرنا :
➊ تھکاوٹ کے بعد آرام کرنے سے مراد غربت سے نکل کر دولت مند ہونا ہے۔
➋ اگر خواب مریض کو دکھائی دیا ہو تو یہ اس کی وفات کی نشاندہی کرتا ہے۔

آری :
اس سے مراد دو مد مقابل افراد میں فیصلہ کرنے والا شخص ہے۔

اڑنا :
➊ اس سے مراد سفر ہے۔
➋ جو شخص خواب میں آسمان و زمین کے درمیان اڑتا ہوا دیکھے، اس سے مراد ”کثرت آرزو“ہے۔

آزمائش
(فتنہ و فساد) : اس کی تعبیر دولت اور اولاد ہے۔

ازواج مطہرات :
➊ خواب میں ازواج مطہرات کو دیکھنا خیر و برکت کی دلیل ہے۔
➋ اگر کوئی عورت خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے خاندان میں اچھا مقام، نیک شہرت پائے گی اور خوش نصیب ہو گی۔ اگر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو دیکھے تو اس سے مراد سعادت مندی اور نیک اولاد کا حصول ہے۔
➌ اگر کوئی مرد ”ازواج مطہرات“ کو دیکھے اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو وہ نیک بیوی سے شادی کرے گا۔
➍ اگر کوئی عورت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ مطہرہ کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا خاوند نیک اور ذمہ دار ہے۔

اژدھا :
➊ اہل خانہ اور اولاد کی طرف سے دشمنی کی علامت ہے۔
➋ حاسد اور شریر ہمسایہ بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔

آسانی :
➊ اگر خواب میں کسی کام کا آسان ہونا نظر آ جائے تو اس سے مراد زہد و تقویٰ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
﴿ومن یتق اللہ یجعل لہ من أمر یسرا 0﴾ (الطلاق : 4)
”جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے، اللہ تعالیٰ اس کے کام میں آسانی پیدا فرما دیتے ہیں“

استاد :
خواب میں استاد دکھائی دینے سے مراد ”حکمران“ ہے۔

استرا :
اس سے کینہ اور عداوت مراد ہے۔

استغفار کرنا :
خواب میں استغفار کرنے سے فراخی رزق اور مصائب کا خاتمہ مراد لیا جائے گا۔

اسرافیل :
جو شخص خواب میں صور پھونک رہا ہو تو اس کی تعبیر موت ہے۔

اسلحہ :
➊ اس سے مراد ”فتح و نصرت“ اور مد مقابل پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔
➋ بیماریوں سے شفا بھی اس سے مراد ہے۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام :
➊ خواب میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر ”فصیح البیان ہونا اور حکمرانی کا حصول“ ہے۔
➋ ”مسجد“ بنوانا بھی اس کی تعیر ہے۔
➌ اس سے یہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے کہ اگر کسی شخص نے آپ سے کوئی وعدہ کر رکھا ہے، تو وہ وعدہ کو پورا کرے گا۔

آسمان :
➊ اگر آسان سے آگ گر رہی ہو تو اس کی تعبیر بیماری اور موت کا کثرت سے وقوع پذیر ہونا ہے۔
➋ ”مہنگائی“ عام ہو جانا بھی اس سے مراد ہے۔
➌ اگر کوئی شخص خواب میں سیڑھی یا پہاڑ پر چڑھ رہا ہو تو اس کی تعبیر دائرہ اختیار کی وسعت اور منصب کی ترقی ہے۔
➍ اگر کوئی نیک شخص آسمان کے نزدیک ہوتا ہوا دیکھے تو اس سے مراد باری تعالیٰ کا قرب ہے۔
➎ آسمان کے نزدیک ہونے سے کسی حکمران، عالم دین، خاوند اور مالک کا قرب بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
➏ جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان سے گزر رہا ہے تو وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کرے گا۔
➐ اگر کسی جگہ پر آسمان سے ”نور اور روشنی“ نکلتی ہوئی دکھائی دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہدایت سے بہرہ ور ہیں اور اگر تاریکی دکھائی دے تو یہ وہاں کے رہنے والوں کی ”گمراہی“ کی علامت ہے۔

آسمانی بجلی :
➊ صرف آسمانی بجلی دیکھنے کی تعبیر گمراہ ہونے کے بعد ہدایت یافتہ ہونا ہے۔
➋ اس سے مراد مسافر اور گمشدہ شخص کی واپسی کا روزگار کا دوبارہ مل جانا یا مدد حاصل ہونا بھی ہے۔
➌ اگر خواب میں بارش کے بغیر بادل کی گرج دکھائی دی ہو تو اس سے مراد خوف و ہراس ہے۔
➍ اس سے مراد حکمرانوں کی دھمکی بھی لیا جا سکتا ہے۔
➎ بادل کی گرج سے مراد ابسا اوقات اچھے معاہدے بھی لیے جا سکتے ہیں۔
➏ اگر بادل کی گرج کے ساتھ تاریکی اور چمک بھی ہو تو یہ خواب خوش آئند نہیں ہے۔
➐ اگر بادل کی گرج بوقت ضرورت سنائی دی گئی ہو تو یہ خوشخبری اور خیروبرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔
➑ بادل کی گرج سننے سے اللہ تعالیٰ کی تسبیح بھی مراد لی جا سکتی ہے۔

اعتکاف کرنا :
کسی جگہ پر اعتکلف کرنے کی تعبیر اس جگہ کے مطابق ہو گی، اگر مسجد میں اعتکاف ہو تو اس سے مراد نیک اعمال ہیں۔

أعود باللہ من الشیطن الرجیم پڑھنا :
➊ جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ «أعوذ با الله من الشيطن الرجيم» پڑھ رہا ہے تو اسے علم، ہدایت، دشمن سے تحفظ اور رزق حلال کی فراوانی نصیب ہو گی۔
➋ اگر تعوذ کرنے والا مریض ہو تو وہ شفایاب ہو جائے گا، بالخصوص اگر وہ جنوں کے باعث بےہوش ہو جاتا ہو۔
➌ ’’استعاذہ“ سے مراد ببب خان حصہ دار سے تحفظ، نجاست سے طہارت حاصل ہونا اور کفر سے اسلام میں آ جانا بھی ہو سکتا ہے۔

أشنان (امبر بیل) :
خواب میں ’’ أشنان“ کے ذریعے ہاتھ دھونے کی تعبیر مطلوبہ چیز سے ناامیدی ہے۔

آشوب چشم :
اس سے مراد تنگی معیشت یا غفلت یاد ین میں کوتاہی ہے۔

اللہ اکبر کہنا :

➊ اس کی تعبیر خوشی و مسرت اور تقریب و جشن ہے۔
➋ نیک عمل، صدقہ و خیرات اور دشمن کے مقابلہ میں کامیاب بھی اس سے مراد لی جا سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا کرنا :
دیکھئے : ”استغفار کرنا۔“

الو :
➊ انس کی تعبیر ”بےکاری“اور ”خوف و ہراس“ ہے۔
➋ اچھائی سے کورا اور خائن شخص بھی اس سے مراد ہے۔

امام بننا :
➊ اس سے مراد ”ضمانت دہندہ“ اور کفالت کرنے والا ہے۔
➋ یہ خواب منصب کی بلندی، حکمرانی، ترقی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دینے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
➌ اگر کوئی شخص خواب میں کامل طہارت حاصل کرنے کے بعد قبلہ رخ ہو کر لوگوں کی امامت کر رہا ہو اور شخص کسی اعلی منصب یار ببب قاو عامہ کے کام سرانجام دینے کا اہل بھی ہو تو اسے ایسا موقع نصیب ہو گا۔
➍ اگر ”قبلہ“سے ہٹ کر کسی اور سمت کی طرف رخ کیے ہوئے ہو تو وہ اپنے دوستوں سے خیانت کرے گا۔ اور کوئی ’’بدعت“ ایجاد کرے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی ناجائز کام کرے۔
➎ جوش ببب مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بھی امامت کر رہا ہو، اگر وہ جج بننے کی اہلیت رکھتا ہو تو وہ اس عہدہ سے بہرہ ور ہو گا اور اگر اس قابل نہ ہو تو وہ کوئی اچھا مقام و مرتبہ حاصل کرے گا اور لوگوں کے مابین صلح کا باعث بنے گا۔
انار :
➊ اس سے مراد آسانی سے حاصل ہونے والی روزی ہے۔
➋ اس کی تعبیر ”عورت“ بھی ہے۔
➌ اس کی تعبیر ”آباد محلہ“ بھی ہے۔
➍ اگر اس کی تعبیر ”عورت“ کی جائے تو وہ خوبصورت بھی ہو گی اور انار بالکل صحیح ہو تو اس سے مراد کنواری عورت ہے۔

انجیز :
➊ خواب میں انجینئر ببب دیکھنے کی تعبیر ہے آباد جگہ کا آباد ہونا ہے۔
➋ غربت ختم ہو کر مالدار ہونا بھی اس سے مراد ہے۔

انکار کرنا :

➊ جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ کسی غلط کام سے انکار کر رہا ہے تو وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے گا۔
➋ اگر وہ کسی اچھے کام سے انکار کر رہا ہو تو یہ ظلم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اندھاپن :
خواب میں اندھاپن سے مراد مذہبی ببب برگشتگی ہے۔

انکھیں :
➊ خواب میں آنکھیں دکھائی دینے سے مراد دینی بصیرت ہے۔
➋ جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی آنکھیں لگی ہوئی ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مزید متدین اور نیک ہو جائے گا۔
➌ اگر خواب میں لوہے کی آنکھیں میں محسوس ہوں، اس سے مراد یہ ہے کہ اس شخص کی عزت داغ دار ہو جائے گی اور اسے سخت پریشانی لاحق ہو گی۔
➍ اگر کسی شخص کو یہ دکھائی دے کہ اس کی نگاہ بہت تیز ہو گئی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دینی لحاظ سے اس کا باطن ظاہر سے بہتر ہے۔ علاوہ ازیں یہ چیز اس کی گہری بصیرت کی بھی نشان دہی کرتی ہے۔
➎ اگر آنکھ میں سفیدی آ گئی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کسی پریشانی کا شکار ہو گا، یا اسے اپنے پسندیدہ شخص سے جدائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
➏ آنکھوں پر پردہ آ جانے سے مراد ”عذاب الٰہی“ کی آمد ہے۔
➐ اگر خواب کے دوران آنکھ میں ”سرخی“ دکھائی دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہو گا، جس کی بناء پر وہ سخت غیظ و غضب میں آ جائے گا۔

آنکھوں پر پردہ پڑ جانا:
➊ آنکھوں پر سفید پردہ پڑ جانے سے مراد کسی سخت پریشانی سے دوچار ہونا ہے۔
➋ اس کی تعبیر ”منافقت“ سے بھی کی جاسکتی ہے۔

آگ:
➊ آگ سے مراد جنگ، عذاب اور فتنہ و فساد ہے۔ جس قدر اس کا دھواں زیادہ بلند ہو گا، اسی قدر یہ صورت حال زیادہ ہو گی۔
➋ جو شخص خواب میں آگ کی پرستش کر رہا ہو، وہ لڑائی جھگڑے کو پسند کرے گا۔
➌ اگر کوئی شخص آگ کھا رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ یتیموں کا مال حرام اور ناحق طریقے سے کھا رہا ہے۔
➍ اگر خواب میں دکھائی دے کہ آگ جس جس تک پہنچ رہی ہے، اسے ختم کیے جا رہی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ جنگ یا طاعون یا اموات وقوع پذیر ہونے والی ہیں۔
➎ جو شخص خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کے لباس یا جسم کے کچھ حصہ کو جلا دیا ہے، وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو گا۔
➏ جو شخص لوگوں کے پاس آگ جلاتا ہوا دکھائی دے وہ معاشرے میں بغض و عداوت کا باعث بنے گا۔
➐ اگر یہ دکھائی دے کہ آگ بجھ گئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ فتنہ و فساد ختم ہوگیا ہے۔

آگ کا انگارہ:
➊ اس کی تعبیر بدکلامی ہے۔
➋ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے چنگاریاں جلا رہی ہیں تو وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو گا۔
➌ اگر خواب یہ دکھائی دے کہ ایک ”انگارہ“ لوگوں کے اوپر آ کر گر گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ ان میں باہمی عداوت اور دشمنی جنم لے گی۔

آلہ موسیقی:
➊ یہ لہو و لعب اور فتنہ و فساد برپا کرنے کی دلیل ہے۔
➋ اگر قرآن کا قاری اسے ہاتھ میں لیے ہوئے ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بہت خوش نصیب ہوگا، اچھا مقام حاصل کرے گا۔

اندھیرا:
➊ اس سے مراد گمراہی اور حیرت ہے۔
➋ اس کی تعبیر ”ظلم“ سے بھی کی جا سکتی ہے۔

انقباض:
➊ خواب میں ”گھٹن“ کے احساس سے مراد رزق کی گئی ہے۔
➋ اس سے گناہ اور زندگی میں اس کے آثار بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔

انگور :
اس سے مراد دائمی اور عمدہ رزق ہے۔

انگور کی بیل:
اس سے مراد معزز مہمان ہے۔

انگلی :
➊ اس کی تعبیر دنیا میں انسان کا معاون ہے۔
➋ انگلیوں کی تعبیر اولاد، بیویاں، آبا ؤ اجداد اور مال و دولت بھی ہے، اگر کوئی شخص یہ دیکھے کہ اس کی انگلیوں میں خوبصورت اضافہ ہو گیا ہے، تو اس سے مراد مذکورہ بالا چیزوں میں اضافہ ہے، اگر ان میں کمی پیدا ہو گئی ہو تو یہ ان میں کمی کی علامت ہے۔

انگوٹھی:
➊ اگر خواب میں ”سونے کی انگوٹھی“ نظر آئے اور دیکھنے والے کی بیوی حاملہ ہو تو اس کی تعبیر یہی ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا۔
➋ انگوٹھی کو توڑنے کی تعبیر ”عورت کو طلاق دینا“ ہے۔
➌ اگر کوئی شخص حکمران ہو یا کسی منصب پر فائز ہو اور وہ خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی اتار لی گئی ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا منصب چھن جائے گا، یا وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا۔
➍ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹی اتار لی گئی ہے تو اس کی تعبیر اس کے خاوند کی وفات ہے۔
➎ اگر غیر شادی شدہ شخص انگوٹھی پہنے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا۔
➏ لکڑی کی انگوٹھی کی تعبیر منافقت عورت ہے۔
➐ اگر کسی عورت کو انگوٹھی دی جا رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرنے والی ہے، یا پچہ جنم دینے والی ہے۔
➑ اگر کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی عالم سے انگوٹھی حاصل کر رہا ہو تو یہ اس کے علم حاصل کرنے کی بشارت ہے، بشرطیکہ وہ چاندی کی انگوٹھی ہو، اگر وہ سونے یا لوہے کی انگوٹھی ہو تو صورت حال کے بہتر نہ ہونے کی دلیل ہے۔
➒ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی رشتہ داروں کے پاس بھیجی ہے لیکن انہوں نے اسے واپس کر دیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی منگنی نہیں ہو سکتی۔

آواز:
➊ جو شخص خواب میں آواز اونچی کر رہا ہو، اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی برائی کے خلاف کچھ لوگوں پر چھا جائے گا۔
➋ اگر وہ کسی عالم کے سامنے زور زور سے بولتا ہوا دیکھے تو وہ شخص کسی گناہ میں ملوث ہو گا۔
➌ کمزور آواز سے مراد ڈر اور خوف ہے، جبکہ آواز کو دھیما کرنے سے مراد تواضع اور انکساری ہے۔
➍ کسی بھی قسم کی بری آواز سننے سے مراد پریشانی اور غم ہے اور اچھی آواز سنے کی تعبیر فرحت اور سرور ہے۔

اوپر چڑھنا:
➊ اوپر چڑھنے سے مراد رفعت اور بلندی ہے اور نیچے اترنے سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔
➋ اگر کوئی شخص پہاڑ گھاٹی، یا ٹیلے وغیرہ پر چڑھ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے مقصود کو حاصل کر لے گا۔
➌ اوپر چڑھنے سے مراد مشقت بھی ہے اور یہ بھلائی سے خالی ہے۔

اوپر پہننے کی چادر:
اس سے شان و شوکت اور عزت مراد ہے۔

الوداع کرنا:
➊ مریض کے فوت ہو جانے کی علامت ہے۔
➋ بیوی کو طلاق دینا بھی اس کی تعبیر ہے۔
➌ اس سے مراد سفر اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا بھی ہے۔

اولاد:
خواب میں اولاد دیکھنے سے مراد رزق اور دولت ہے۔

اونٹ:
➊ خواب میں اونٹ دکھائی دینے سے مراد غم اور پریشانی ہے۔
➋ اگر کوئی شخص اونٹ کو اپنے اوپر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی پریشانی یا بیماری یا کسی بے وقوف شخص سے جھگڑا کرنے کی نوبت آئے گی۔
➌ اگر اونٹ کی نکیل پکڑ کر اسے کسی شارع عام پر لے جا رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی گمراہ کے لیے ہدایت کا باعث بنے گا اور اگر وہ کسی نامعلوم راستے پر اونٹ کو لے جا رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی شخص کے لیے باعث گمراہی و فساد ہو گا۔
➍ اگر اونٹ کو ذبح کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کو راحت و آرام نصیب ہو گا۔
➎ اگر اونٹ سے نیچے گر پڑے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غربت و افلاس میں مبتلا ہو جائے گا۔
➏ اگر اونٹ اس کو کاٹ لے تو وہ سخت بیماری میں مبتلا ہو جائے گا۔
➐ اونٹ سے شیطان اور منافق آ دمی بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
➑ اگر غیر شادی شدہ عورت اونٹ پر سوار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے۔
➒ اگر سواری کرنے والی عورت کا خاوند گھر سے باہر گیا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ واپس آنے والا ہے۔
➓ اگر کوئی شخص اونٹنی کا دودھ دوہ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے حکومت کی طرف سے مال و دولت ملے گا۔
⓫ اگر دوہنے کے دوران دودھ کے بجائے خون آ رہا ہو تو وہ حرام طریقے سے دولت حاصل کرے گا۔

اونٹ سوار:
➊ اونٹ سوار کو خواب میں دیکھنے سے مراد دور دراز کے سفر اور مریضوں کا وفات پانا ہے۔
➋ اس سے ”ملاح“ بھی مرادلیا جا سکتا ہے۔

اونٹنی :
➊ اگر اونٹنی شہر میں داخل ہوتی دکھائی دے، تو اس سے مراد فتنہ و فساد ہے۔ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
« إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ» [54-القمر:27]
”بےشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے لہذا (اے صالح)] تو ان کا منتظر رہ اور صبر کر۔“
➋ اگر اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص اپنے کیے پر نادم ہو گا۔
➌ اونٹنی کی تعبیر عورت بھی کی جا سکتی ہے۔

ایام حج :
جو شخص خواب میں دیکھے کہ حج کے دنوں میں حج کے لیے جا رہا ہے تو وہ غم اور پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔

ایندھن :
➊ ایندھن سے مراد ”چغل خوری“ ہے۔
➋ جو شخص ایندھن کو آگ لگائے وہ شخص کسی کو عدالت میں لے جائے گا۔
➌ ایندھن سے کند ذہنی یا بخل بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔

حضرت ایوب علیہ السلام :
➊ حضرت ایوب علیہ السلام کی زیارت سے مراد یہ ہے کہ مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہونے کے بعد انجام اچھا ہو گا۔
➋ اگر ایوب علیہ السلام بیمار شخص کو دکھائی دیں تو وہ بیماری سے شفایاب ہو جائے گا۔
➌ اس سے کسی کام کے لیے کی جانے والی دعا کی قبولیت اور ضرورت کا پورا ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے