یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔
خصی جانور کی قربانی جائز ہے
❀ امام ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وأجمع الجمهور على أن لا بأس أن يضحى بالخصي إذا كان سمينا
”اور جمہور کا اس پر اجماع ہے کہ خصی جانور کی قربانی میں کوئی حرج نہیں جبکہ وہ موٹا تازہ ہو۔“
(الاستذکار: 5/ 218)
پیدائشی بغیر سینگ والے جانور کی قربانی
❀ امام ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أن العلماء مجمعون على أن الجماء جائز أن يضحى بها
”بے شک علماء کا اس پر اجماع ہے کہ پیدائشی بغیر سینگوں والے جانور کی قربانی جائز ہے۔“
(الاستذکار: 5/ 218)