جھوٹ اور نفاق کی تباہ کاریاں صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔

جھوٹ و نفاق سے بچیں

❀ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
إن المنافق ليصلي فيكذبه الله عز وجل ويصوم فيكذبه الله عز وجل ويتصدق فيكذبه الله ويجاهد فيكذبه الله ويقاتل فيقتل فيجعل فى النار
بے شک منافق یقیناً (کبھی) نماز پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے جھٹلا دیتا ہے اور وہ روزہ رکھتا ہے تو اللہ اسے شرف قبولیت نہیں بخشتا اور وہ صدقہ خیرات کرتا ہے تو اللہ اسے قبول نہیں کرتا اور وہ جہاد کرتا ہے تو اللہ اسے قبول نہیں کرتا اور وہ لڑتا ہے یہاں تک کہ مارا جاتا ہے تو اللہ اسے جہنم میں داخل کر دیتا ہے۔
(صفۃ المنافق للفریابی ح 34 وسندہ صحیح)
معلوم ہوا کہ بندے کو ہمہ وقت جھوٹ و نفاق سے دور رہتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں زندگی بسر کرنی چاہیے۔