حرف د سے ز تک شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر
مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

د :
دادا :
➊ خواب میں دادا بن جانے سے مراد لمبی عمر اور قدر و منزلت میں اضافہ ہے۔
➋ دادا دیکھنے سے مراد والد ہے۔
➌ دادا کے انتقال سے مراد مخت اور کوشش میں کمی ہے۔
——————

داود علیہ السلام :
حضرت داؤد علیہ السلام کی زیارت سے مراد قوت و سلطنت کا حصول ہے۔
——————

دایا :
اس سے یہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے کہ قیدی کو چھوڑ دیا جائے گا یا غم اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
——————

داڑھی :
➊ داڑھی سے مراد دولت مندی، عزت اور زینت ہے۔ اس سے تقویٰ شعار ہونا اور سنت پر عمل پیرا ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ اگر داڑھی بڑھ گئی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دولت، عزت اور خوش گوار زندگی حاصل ہو گی۔
➋ گناہ گار شخص داڑھی دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ گناہ سے توبہ کرے گا اور گمراہ ہے تو ہدایت یافتہ ہو جائے گا۔
——————

دجال :
دجال سے مراد جادو، کذب بیانی اور دشمن کا تسلط ہے۔
——————

دانت گرنا :
➊ دانت گرنے سے مراد ہم عمر لوگوں کی نسبت زیادہ عمر پانا ہے۔
➋ اگر سب دانت گر جائیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی زندگی بہت لمبی ہو گی۔
➌ اس کی تعبیر کسی عزیز رشتہ دار کی وفات بھی ہو سکتی ہے۔
➍ اگر مقروض کے دانت گر جائیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔
➎ ہاتھ میں دانت گر جائے تو اس سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے مال و دولت حاصل ہو گا۔
——————

دانتوں سے کاٹنا :
➊ اس کی تعبیر مکر و فریب اور کینہ ہے۔
➋ اگر کوئی شخص اپنی انگلیاں کاٹتا ہوا نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بہت سخت کینہ پرور
ہے۔ اللہ تعالیٰٰ نے فرمایا : ہے :
«عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ» [3-آل عمران:119]
”وہ غصے کے مارے انگلیاں چباتے ہیں۔“
➌ جو شخص اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ رہا ہو، اسے ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کچھ کہتے
ہیں کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص ظالم ہو گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
«وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ» [25-الفرقان:27]
”اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا۔“
——————

درد :
➊ دل کا درد اس چیز کی علامت ہے کہ آدمی دینی معاملات میں بد باطن ہے۔
➋ جگر کے درد سے مراد اولاد کی بدسلوکی ہے۔
➌ ران میں درد سے مراد بیوی اور اہل خانہ سے بدسلوکی ہے۔
➍ پاؤں میں درد سے مراد اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری سے ہٹ کر کسی کام کے لیے جانا ہے۔
——————

درزی :
درزی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر محبت اور لوگوں کا باہمی اتفاق ہے۔
——————

درخت :
➊ درختوں
سے مراد عورتیں ہیں۔
➋ درختوں کی تعبیر لڑائی جھگڑے سے بھی ہو سکتی ہے۔
➌ نامعلوم درخت کو رات کے خواب میں دیکھنے کی تعبیر غم اور پریشانیاں ہیں۔
➍ اچھے درخت کی تعبیر اچھی بات اور برے درخت کی تعبیر بری بات ہے۔
——————

درگزر کرنا :
اگر خواب میں کسی مجرم کو معاف کر دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بخش
دے گا۔
——————

دروازہ :
➊ کھلے دروازوں سے مراد رزق کے دروازے ہیں۔ اگر تنگ دروازے سے کھلی جگہ میں آئے تو اس کی تعبیر تنگی سے فراخی میں اور خوف سے امن میں آنا ہے۔
➋ اگر نیا دروازہ بند کر دے اور غیر شادی شدہ ہو تو وہ نیک عورت سے شادی کرے گا۔
➌ اگر اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہے لیکن وہ بند نہ ہور ہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ایسے
کام کو چھوڑ دے گا، جس کے سامنے بے بس ہو گیا ہے۔
——————

دریا
دیکھئے : نہر
——————

دسترخوان :
اس سے مراد انعامات، فراخ زندگی اور خو شی و مسرت ہے۔
——————

دست بستہ :
دیکھئے : خیانت
——————

دشمنی :
اگر خواب میں کسی شخص کی مخالفت کرے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اسے دوست بنا لے گا، اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے عداوت کرنا ایمان کی نشانی ہے۔ اگر ان سے محبت کرے تو یہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی علامت ہے۔
——————

دعا کرنا :
اگر خواب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا ہو اور کوئی دوسرا شخص اس کے لیے دعا کر رہا ہے تو وہ نیکی اور خوشی سے بہرہ ور ہو گا اور ضرورت کے پورا ہونے کی علامت ہے۔
——————

دف (ڈفلی) :
اس کی تعبیر شادی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

دفن کرنا :
اگر خواب میں دیکھے کہ وہ فوت ہو گیا ہے اور اسے دفن کر دیا گیا ہے تو اس سے مراد ہے کہ وہ دور دراز کا سفر کرے گا۔
——————

دل :
➊ دل سے مراد بہادری، جرات، عقل مندی، سخاوت اور اخلاق ہے۔
➋ دل پریشان ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے راہ حق مل جائے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
«حَتَّىٰ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ» [34-سبأ:23]
یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو پوچھتے ہیں
تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ؟ جواب دیتے ہیں کہ حق فرمایا۔
➌ اگر دل سیاہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ گمراہ اور گناہ گار ہے، رشد و ہدایت سے فارغ ہے۔
——————

دلال :
دلال کو دیکھنے سے مراد نیکی یا برائی کا راستہ دکھانے والا شخص ہے۔
——————

دلہن :
دلہن سے مراد سرسبز و شاداب دنیا ہے۔
——————

دم جھاڑا :
اس سے مرا جادو ہے۔
——————

دم :
اس سے مراد پیرودار ہیں۔ اگر دم نظر آئے تو یہ اس کے پیروکاروں کی موجودگی کی علامت ہے۔
——————

دماغ :
➊ اگر دماغ بڑا نظر آئے تو یہ اس کے عقل مند ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر دماغ بالکل نہ ہو تو یہ جاہل ہونے کی علامت ہے۔
——————

دن :
➊ دن سے مراد غم اور پریشانی سے نجات ہے۔
➋ دلیل کے واضح ہونے کی علامت ہے۔
——————

دنیا سے بے نیازی :
اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں کی نظروں میں پسندیدہ ہے۔
——————

دوات :
اس سے مراد خادمہ اور بیوی اور مفاد ہے۔
——————

دوپٹہ :
اگر دوپٹہ عورت کے اوپر دکھائی دے تو اس سے مراد اس کا پردہ اور زینت ہے۔
——————

دوپہر کا کھانا :
اگر کوئی شخص دوپہر کا کھانا تلاش کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے بہت مشقت اٹھانا پڑے گی۔
——————

دوڑنا (سعی کرنا) :
صفا و مر وہ کی سعی سے مراد باہمی صلح اور غم سے چھٹکارا اور رزق ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا مریض ہو تو اسے اپنے مرض سے افاقہ ہو جائے گا اور وہ اپنی روزی تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
——————

دودھ
اس سے مراد فطرت اسلام سے مطابقت ہے۔
——————

دوزخ :
➊ اگر دوزخ میں داخل ہو جائے تو وہ کبیرہ گناہ کرے گا، اگر اس سے نکل جائے تو وہ گناہوں
سے توبہ کرے گا۔
➋ اگر آگ اس کے نزدیک ہو جائے تو اسے مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
——————

دوکان :
دوکان سے مراد بیوی، اولا د، موت و حیات، مال و دولت اور شان و شوکت ہے۔
➊ دوکان سے مراد والد اور والدہ بھی ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ دونوں اسے دنیا میں لانے اور
خوراک دینے کا ذریعہ بنے۔ دوکان میں کمی یا اضافہ یا جدت یا گرنا دکھائی دے تو اس سے
مراد مذکورہ چیزوں میں اس کا پیدا ہونا ہے۔
➋ اگر دوکان میں بیٹھا ہوا ہو تو بہتر چیز حاصل کرے گا۔
➌ اگر اس کی دوکان گر پڑے اور اس کی والدہ یا والد یا بیوی بیمار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ
مریض فوت ہو جائے گا۔
——————

دولت مندی :
دولت مندی اور ثروت سے بیوی اور نیک اولاد بھی مراد ہو سکتی ہے۔
——————

دو آنکھیں :
➊ اس کی تعبیر انسان کا دین اور عقل و بصیرت ہے جس کے ذریعے اسے ہدایت حاصل ہوتی ہے۔
➋ اگر جسم میں بہت سی آنکھیں معلوم ہوں تو اس
سے مراد دین اور نیکی میں اضافہ ہے۔
➌ اگر آنکھیں لوہے کی ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا پردہ چاک ہو جائے گا اور اسے سخت
تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
➍ اگر نگاہ بہت تیز معلوم ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دینی لحاظ سے اس کا باطن ظاہر سے بہتر
ہے۔ نیز یہ اس کی قوت بصیرت کی علامت ہے۔
➎ اگر آنکھ میں سفیدی نظر آئے تو وہ غم میں مبتلا ہو گا یا اس کا پسندیدہ شخص اس
سے جدا
ہو جائے گا۔
➏ آنکھوں کی بینائی ختم ہونا عذاب الہیٰ کے نازل ہونے کی علامت ہے۔
➐ اگر آنکھیں سرخ ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کسی پیش آمدہ واقعہ میں اسے غصہ آئے گا۔
——————

دہلیز :
اس سے مراد بیوی ہے۔
——————

دھمکی دینا :
اگر خواب میں کوئی شخص دھمکی دے رہا ہو اور جھکنے پر مجبور کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ دیکھنے والا کامیاب ہو گا اور اسے دھمکی خوف زدہ نہیں کرے گی اور وہ اس کے سامنے سرنہیں جھکا ئے گا۔
——————

دھتکارنا :
ایسے شخص کو دھتکارنا جو بظاہر نیک ہو، نیکی سے منہ پھیرنے اور اعراض کرنے کی دلیل ہے۔
——————

دھلائی کرنے والا (دھوبی) :
دھو بی کو خواب میں دیکھنا تنگیوں اور پریشانیوں کے ختم ہو جانے کی علامت ہے۔
——————

دھواں :
دھواں دیکھنا دہشت، عذاب، سزا، غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
——————

دیمک :
➊ خواب میں دیمک دیکھنے کی تعبیر چغل خور آدمی ہے۔
➋ اگر کسی شخص کو اپنی تھیلی با لاٹھی میں دیمک نظر آئے تو یہ اس کی وفات کی علامت ہے۔
——————

دنیا :
➊ دنیا سے مراد لہو و لعب، دھوکہ و فریب اور محنت و مشقت ہے۔
➋ دنیا کی تعبیر مال و دولت اور بیوی
بچے بھی ہو سکتی ہے۔
——————

ڈ :
ڈاک :
خواب میں ڈاک دیکھنے کی تعبیر نقل و حرکت اور سفر ہے۔
——————

ڈاکٹر :
دیکھیے : حکیم
——————

ڈانٹ :
اگر خواب دیکھنے والے کو ڈانٹ پلائی جا رہی ہے تو وہ گناہوں سے توبہ کر رہا ہے اور گمراہی سے واپس آ رہا ہے۔
——————

ڈوبنا :
خود کو ڈوبتا ہوا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی آزمائش میں پڑ جائے گا یا کوئی گناہ کر لے گا۔
——————

ڈول :
➊ جو شخص اپنے لیے ڈول لٹکا رہا ہو وہ اپنی دنیا سنوارنے کی کوشش میں ہے۔
➋ اگر ڈول سے پانی نکال کر نہا رہا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اگر وہ قیدی ہے تو رہا ہو جائے گا
وگرنہ اسے مال و دولت اور خوشی حاصل ہو گی۔
➌ اگر کنوئیں میں ڈول لٹکا رہا ہو اور اس کی بیوی حمل سے ہو تو اس کے گھر بیٹا پیدا ہو گا اگر اس کی بیوی حمل سے نہ ہو تو وہ رزق کا متلاشی ہے۔
——————

ڈیش (پلیٹ) :
اس کی تعبیر عورت یا نوکر ہے۔
——————

ذ :
ذبح کرنا :
➊ اس سے مراد نافرمانی اور ظلم و زیادتی ہے۔
➋ اگر کسی انسان کو ذبح کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے گا، ہر ناقابل ذبح چیز
کی تعبیر یہی ہے کہ اسے ذبح کرنے والا اس پر ظلم کرے گا۔
➌ اگر کوئی انسان غم زدہ ہو اور خواب میں اسے ذبح کر دیا گیا ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اس کی
پریشانی ختم ہو گئی ہے، ذبح کرنے سے مراد شادی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

ذکر الہیٰ :
اگر کسی جگہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور تلاوت قرآن مجید ہو رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ جگہ
اس محفل کی رونق کے مطابق اچھے طور سے آباد ہو جائے گی۔
——————

ذلت و رسوائی :
خواب میں ذلیل اور رسوا ہونا غربت، بخل اور دینی کمزوری کی علامت ہے۔
——————

ر :
رات :
رات سکون اور آرام کی دلیل ہے، اس سے تہجد اور عبادت بھی مراد ہو سکتی ہے۔ شرعی لحاظ
سے بابرکت رات مثلاً : لیلۃ القدر وغیرہ کو دیکھنا ہر قسم کی اچھائی کے حصول کی بشارت ہے۔
——————

راہٹ :
خواب میں راہٹ کو دیکھنا روزی کے جاری رہنے کی علامت ہے، اس سے مشروب پینا بھی مراد ہو سکتا ہے، اگر کوئی شخص خواب میں راہٹ سے پانی مانگ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیکی کرے گا اور اچھی زندگی گزارے گا۔
——————

راستہ :
➊ راستہ اور شارع عام سے مراد علم، توحید اور اتباع سنت ہے۔
➋ سیدھے راستے پر جاتے ہوئے بھول جانے کی تعبیر راہ حق کو چھوڑنا ہے۔
——————

راستے میں گری ہوئی چیز :
دیکھئے : بردہ
——————

راکھ :
راکھ سے مراد فضول اور بے فائدہ کام ہے۔
——————

رجسٹر :
رجسٹروں کو دیکھنے کی تعبیر مفید چیزیں، رزق اور علم کا حصول ہے۔
——————

رس :
➊ اگر خواب میں گنے کی انگور کا رس نکال رہا ہو تو اس
سے مراد یہ ہے کہ وہ زیادہ خوش حال
ہو جائے گا اور غریب ہے تو وہ امیر ہو جائے گا۔
➋ اگر کچھ لوگ ہر طرف انگور اور زیتون کا رس نکال رہے ہوں اور پر مشقت ہوں تو اس
سے
مراد یہ ہے کہ وہ خوش حال ہو جائیں گے اور ان کی مشقت ختم ہو جائے گی۔
——————

رسی :
رسی سے مراد دین ہے، اگر رسی کو مضبوطی سے پکڑ رکھا ہو تو اس سے مراد دین پر اچھے طور
عمل پیرا ہونا ہے۔
——————

رفو گر :
➊ رفو گر کو دیکھنا بہتری، راست بازی اور شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
➋ سفید روئی کی تعبیر خوشگوار رزق اور فراخ معیشت ہے۔
➌ صاف و شفاف روئی سے مراد زندگی اور خالص علم ہے۔
➍ اگر طالب علم عوام یا غریبوں میں روٹیاں تقسیم کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے مطلوبہ
علم حاصل ہو گا، اگر واعظ تقسیم کر رہا ہو تو اس سے مراد اس کی وعظ و نصیحت اور تقاریر ہیں۔
➎ اگر خواب میں کوئی فوت شدہ شخص اسے روئی دے تو اس سے مراد مال و دولت ہے۔
——————

روٹی لگانے والا (نان بائی) :
➊ نان بائی کو دیکھنا فراخ معیشت کی علامت ہے۔
➋ اس
سے والد اور محبت بھی مراد ہو سکتی ہے۔
➌ اگر خود روٹیاں لگا رہا ہو تو اسے بہت زیادہ اور بہترین دولت حاصل ہو گی۔
➍ اگر نان بائی سے روٹی لے تو اس
سے مراد پریشانی کا خاتمہ اور معیشت کا حصول ہے۔
——————

روزہ رکھنا :
➊ جو شخص خواب میں روزہ رکھ لے وہ عزت حاصل کرے گا یا وہ توبہ کرے گا یا قسم کا کفارہ
دے گا یا اسے بیٹا ملے گا۔
➋ جو شخص ر مضان المبارک میں روزے کے بغیر ہو، وہ نیکی کے لیے دور دراز کا سفر کرے گا۔
➌ اگر خواب میں روزہ رکھنے والا مریض ہو تو وہ شفایاب ہو گا۔
——————

روسٹ (بھنا ہوا) :
اس کی تعبیر جلد ملنے والی روزی ہے۔
——————

روشنی :
روشن کی تعبیر ہدایت یافتہ ہونا گناہ سے توبہ کرنا ہے، رو شی نیک عملوں اور علم کی بھی
نشانی ہے۔
——————

رقص کرنا :
اس سے مراد مصیبت ہے۔ اگر کسی دوسرے کے سامنے رقص کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے
کہ وہ اس کی مصیبت میں شامل ہو گا۔
——————

رونا :
➊ اگر رونا زور دار آواز کے ساتھ با تھپڑ مارنے یا سیاہ لباس پہننے یا گریبان پھاڑنے کے ساتھ
ہو تو یہ غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
➋ اگر تلاوت قرآن مجید یا خشیت الہیٰ کی بنا پر یا گناہ پر ندامت کی وجہ سے ہو تو خوشیس و
مسرت اور پریشانیوں کے خاتمہ کی علامت ہے۔
——————

ریت کے ٹیلے :
➊ ریت کے ٹیلے دیکھنا سفر کی علامت ہے۔
➋ ریت کے ٹیلوں میں دوڑنے کی کوشش کرنا قید و بند کی علامت ہے۔
➌ ٹیلوں میں چلنے سے مراد غم اور پریشانی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

ریسٹورنٹ :
اس کی تعبیر سفر ہے۔
——————

ریشم :
➊ خواب میں ریشم دیکھنا عشق کی علامت ہے۔
➋ اگر علماء و فقہاء نے ریشم پہن رکھا ہو تو اس
سے مراد ان کی دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی
دعوت ہے۔
➌ ریشم سے مراد خاندانی عورت سے شادی بھی ہو سکتا ہے۔
——————

ریچھ کا بچہ :
اس سے مراد دائمی عزت و منصب، بیوی بچوں کی بہتر حالت، دین پر استقامت اور
بیماریوں سے شفا ہے۔
——————

ز :
زاد راہ :
اگر سفر کی حالت میں زاد راہ لیے ہوئے ہو تو اس سے مراد تقویٰ ہے۔
——————

زانی اور زانیہ
خواب میں زانیہ عورت سے سابقہ پڑنے سے مراد دنیا اور اس کی تلاش ہے۔ اگر زانیہ سے
زنا کرے تو وہ کسی برائی اور فتنہ انگیز چیز کا سامنا کرے گا۔
——————

زانو :
دیکھے : گانا
——————

ز :
زبان :
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی زبان کے طول یا عرض میں اضافہ ہو چکا ہے تو اس سے مراد
طاقت اور مدمقابل کے مقابلہ میں کامیابی ہے، یہ فصیح اور ا دیب ہونے کی بھی دلیل ہے۔
——————

زخمی کرنا :
اگر ایک شخص دوسرے کو زخمی کر دے اور خون نہ نکلے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مجروح کے
بارہ میں سچ بات کہے گا، اگر کل آئے تو اس میں پائی جانے والی سچی بات کی غیبت کرے گا۔
——————

زرہ :
زرہ سے مراد دشمن سے تحفظ اور خوف و ہراس سے امن میں آنا ہے۔
——————

زراعت (کمیت) :
کھیتی باڑی کرنے سے مراد شادی کرنا ہے،
اگر خواب میں کسی ایسے شخص کی زمین کاشت کر رہا ہو، جسے وہ پہچانتا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کی بیوی سے شادی کرے گا۔
——————

زرد رنگ :
اگر خواب میں چہرہ پیلا ہو جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بیمار ہو جائے گا۔
——————

زرگر :
زرگر کو دیکھنا، ریاکاری، کذب بیانی، ملاوٹ اور دھوکہ بازی کی علامت ہے۔
——————

زعفران :
زعفران سے مراد، نیک شہرت اور اچھی یاد ہے۔
——————

زکوۃ :
اس کی تعبیر مال و دولت میں اضافہ، بہت زیادہ اچھی چیزیں حاصل کر لینا، منصب کی بلندی
اور مصائب کا ازالہ ہے۔
——————

حضرت زکریا علیہ السلام :
حضرت زکریا علیہ السلام کی زیارت ہونے کی تعبیر بڑی عمر میں نیک اور خوش اطوار اولاد نصیب
ہونا ہے، نیز اس سے بیوی کا صالح ہونا بھی مراد ہے۔
——————

زلزلہ :
➊ اس سے مراد خوف
ہے، اگر زمین میں زلزلہ آ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس علاقے
میں وبا آئے گی یا وہاں قحط سالی اور خوف و ہراس طاری ہو گا۔
➋ اگر حاملہ عورت دیکھے کہ زلزلہ آ گیا ہے تو اس سے مراد وضع حمل
ہے۔
➌ زلزلے سے مراد لوگوں کی بےچینی بھی ہو سکتی ہے۔
——————

زمزم :
دیکھئے : آب زم زم
——————

زمین :
➊ زمین کو خواب میں دیکھنے کی مختلف تعبیریں ہیں، ہر قطعہ زمین اپنی خاصیت کے لحاظ سے
مختلف تعبیر کا حامل ہے۔
➋ میدان محشر کو دیکھنے کی تعبیر راز دان ہونا، وعدے میں سچا ہونا اور خوف
سے محفوظ ہونا ہے، اس سے توبہ اور ہدایت بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
➌ کھیتی باڑی والی زمین خوش حالی کی علامت ہے، اگر اس زمین کا مالک بن جائے اور غیر
شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا اور اس سے اولاد ملے گی۔
➌ اگر زمین پر زلزلہ آ جائے تو اس کی تعبیر حاملہ عورت کی تولید ہے۔
➎ اگر زمین میں چیزوں کو دھنسا دیا جائے تو اس
سے مراد غفلت، خود پسندی اور شریعت سے
اعراض ہے۔
➏ اگر غیر معروف وسیع و عریض علاقے میں ہو تو اس کی تعبیر سفر ہے۔
➐ اگر ہاتھ کے ذریعے یا ہاتھ میں پڑی ہوئی چیز کے ذریعے زمین کو مارے تو اس
سے مراد تجارتی سفر ہے، اگر بنجر علاقے سے سرسبز و شاداب علاقے میں چلا جائے تو اس سے مراد
بدعت چھوڑ کر سنت اپنانا ہے، اگر اس کے برعکس ہو تو تعبیر بھی الٹ ہو گی۔
➑ اگر سفر کا ارادہ کرنے والا شخص خواب میں دیکھے کہ وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں
چلا گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ سفر کرے گا اور اس دوران اس کی کیفیت و تنگی
یا سرسبزی و قحط کے لحاظ سے اس علاقے جیسی ہو گی۔
——————

زمین میں دھنسنا :
خواب میں زمین کے اندر دھنسنے سے مراد عذاب الہیٰ یا مصیبت و پریشانی یا حکمران کی دھمکی ہے۔
——————

زہد وتقوی :
دیکھئے : ترک دنیا
——————

زہر :
زہر پینے کی تعبیر غم اور پریشانی لاحق ہونا ہے۔
——————

زیتون :
➊ خواب میں زیتون دیکھنے سے مراد مال و دولت ہے۔ زیتون کے درخت سے مراد گھر والوں
کے لیے بابرکت اور فائدہ مند شخص ہے۔
➋ جو شخص زیتون کے درخت سے تیل نکالے وہ خیر و برکت حاصل کرے گا۔
——————

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل