باچھیں کھلا کر تکلف سے بات کرنے کی ممانعت
① سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
هلك المتنطعون . قالها ثلاثا.
”باچھیں کھلا کر تکلف سے باتیں کرنے والے ہلاک ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین مرتبہ فرمایا۔“
مسلم، کتاب العلم 2670/7، ابوداؤد، كتاب السنة 4608۔
لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹی باتیں کرنے کی ممانعت
① بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
ويل للذي يحدث بالحديث ليضحك به القوم فيكذب ، ويل له ويل له
”اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹی باتیں بیان کرتا ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔“
ترمذی، کتاب الزهد 2315، حدیث حسن ہے۔
باہمی بغض و عداوت کی ممانعت
① سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إياكم وسوء ذات البين فإنها الحالقة
”باہمی بغض و عداوت سے اجتناب کرو، اس لیے کہ وہ دین کو ختم کر دینے والی خصلت ہے۔“
ترمذی، كتاب صفة القيامة والرقائق والورع 2508۔