یہ اقتباس شیخ غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری کی کتاب ختم نبوت سے ماخوذ ہے۔
ہر صدی میں مجدد
ہر صدی میں ایک مجدد آنے کا مطلب ہے کہ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، کیوں کہ انبیا والا کام تو ایک مجدد کرے گا، پھر نبی کی کیا ضرورت؟
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إن الله يبعث لهذه الأمة على رأس كل مائة سنة من يجدد لها دينها
”اللہ تعالٰی اس امت میں ہر سو سال بعد ایک مجدد دین ضرور بھیجے گا۔“
(سنن أبي داود : 4291 وسنده حسن)