بغیر دلیل دینی عمل کرنا بدعملی اور ظلم ہے

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب الجواب الباہر فی زوار المقابر سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ شیخ عطا اللہ ثاقب نے کیا ہے۔

بغیر دلیل کے عمل کرنا بد عملی اور ظلم ہے

جو شخص اطاعت رسول کرتا ہے وہ علی وجہ البصیرت دعوت الی اللہ کا فریضہ انجام دیتا ہے، بخلاف اس شخص کے جو بغیر علم کے حکم کرتا ہے یا ایسی بات کہتا ہے جو منزل من اللہ نہیں ہے، جیسے کہ ارشاد الہی ہے:
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ ‎﴿٧١﴾‏
”یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لیے نہ تو اس نے کوئی سند نازل کی ہے اور نہ یہ خود ان کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں، ان ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے۔“
(22-الحج:71)