یہ اقتباس پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی کی کتاب مسائل قربانی سے ماخوذ ہے۔
بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرنا
مسنون طریقہ یہ ہے کہ قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت [بسم اللہ واللہ اکبر ]کہا جائے۔ امام بخاری اور امام مسلم کی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث میں پہلے گزر چکا ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو چت کبرے سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی دی۔ آپ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح فرمایا اور [ذبح کرتے وقت] بسم اللہ واللہ اکبر پڑھا۔
حوالہ حدیث کے لیے ملاحظہ ہو: اس کتاب کا ص 37