روز قیامت اہل جہنم کو بتایا جائے گا کہ اہل ایمان دنیا میں یہ دعا پڑھتے تھے

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

روز قیامت اہل جہنم کو بتایا جائے گا کہ اہل ایمان دنیا میں یہ دعا پڑھتے تھے

قیامت کے دن جب کفار کو جہنم میں دھکیل دیا جائے گا، تو وہ شدت کرب و بلا سے گھبرا کر روتے ہوئے کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمیں یہاں سے نکال دے، اگر ہم دوبارہ گناہ کریں گے، تو یقیناً ظالم ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں ٹھکرا دے گا، اور دھتکار دے گا، اور اس کا سبب بیان کرتے ہوئے ان سے کہے گا، کہ دنیا میں میرے مومن بندے اپنے ایمان و عمل کے وسیلہ سے مجھ سے مغفرت و رحمت طلب کرتے تھے، تو تم ان کی دعا کا مذاق اڑاتے تھے، تب انہیں مومنین کی ایک دعا بتائی جائے گی، جس کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے:
﴿رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ﴾
”اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے ہیں، پس ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، بلاشبہ تو تمام رحم کرنے والوں سے بہتر ہے۔“
(23-المؤمنون:109)