بازار میں داخل ہونے کی دعا صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

بازار میں داخل ہونے کی دعا

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھ لے، اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا اس کی دس لاکھ خطائیں معاف کر دے گا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کر دے گا:
 لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ كُلُّهُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اسے موت نہیں آتی ، اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔“
سنن ترمذی، كتاب الدعوات، رقم : 3428، 3429 – سنن ابن ماجه، كتاب التجارات، رقم 2235 – مستدرک حاکم: 138/1 – حاکم نے اسے صحیح اور علامہ البانی نے حسن کہا ہے۔